کولمبو// ون ڈے کرکٹ میں پہلے دس اوورز کے دوران دھواں دار بیٹنگ کی بنیاد رکھنے والے اور رنز کا انبار لگا دینے والے سابق سری لنکن اوپنر سنتھ جے سوریا بیساکھیوں کے سہارے چلنے پر مجبور ہوگئے ہیں جن کی تصاویر سامنے آنے پر انکے مداحوں کی آنکھیں اشکبار ہیں۔
سنتھ جے سوریا نے سری لنکا کی جانب سے متعدد میچوں میں یادگار اننگز کھیلیں جس میں پاکستان کے خلاف 48 گیندوں پر تیز رفتار سنچری بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق انہیں کچھ عرصے سے گھٹنے میں تکلیف کا سامنا تھا جو اب بہت زیادہ بڑھ چکی ہے اور اب وہ بیساکھیوں کے سہارے چلنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق گھٹنے کی تکلیف سے نجات کیلئے ان کی سرجری ہو گی اور وہ آئندہ چند روز میں پاﺅں کے آپریشن کیلئے آسٹریلوی شہر میلبورن جائیں گے۔
واضح رہے کہ سنتھ جے سوریا نے سری لنکا کی جانب سے متعدد میچوں میں یادگار اننگز کھیلیں جس میں پاکستان کے خلاف 48 گیندوں پر تیز رفتار سنچری بھی شامل ہے۔ انہوں نے وکٹ کیپر بلے باز رمیش کالوودھرنا کے ساتھ مل کر 15 اوورز میں دائرے کے قانون کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور تیز رفتاری سے رنز بنانے کی بنیاد رکھی۔