سرینگر// سرکردہ مزاحمتی لیڈر اور خواتین تنظیم دخترانِ ملت کی صدر سیدہ آسیہ اندرابی کو انکے گھر میں نظربند کردیا گیا ہے۔ اندرابی کی ایک ترجمان نے بتایا کہ پولس کی ایک بھاری جمیعت نے جمعرات کی شام کو سیدہ کے گھر،واقع نوے فٹ روڑ صورہ، آکر انہیں نظربند ہونے کی اطلاع دی اور گھر سے باہر نہ آنے کی ہدایت دی۔
کئی عارضوں میں مبتلا سیدہ آسیہ اندرابی کو کئی مہینوں کی نظربندی کے بعد حال ہی جموں کی امپھالہ جیل سے لاکر رہا کردیا گیا تھا۔
کئی عارضوں میں مبتلا سیدہ آسیہ اندرابی کو کئی مہینوں کی نظربندی کے بعد حال ہی جموں کی امپھالہ جیل سے لاکر رہا کردیا گیا تھا۔ حالانکہ پولس کی جانب سے انکی گھریلو نظربندی کی کوئی وجہ تو نہیں بتائی ہے تاہم اندازہ ہے کہ یہ مزاحمتی قیادت کے خلاف شروع کئے گئے تازہ کریک ڈاون کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ مزاحمتی قیادت نے سانحہ سوپور کی برسی کے موقعہ پر 6 کو سوپور میں ایک پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے تاہم سرکاری انتظامیہ نے چھوٹے بڑے کئی قائدین کو پولس تھانوں یا انکے گھروں میں نظربند کرکے مجوزہ پروگرام کو ناکام بنانے کا انتظام کیا ہے۔ بزرگ راہنما سید علی شاہ گیلانی اب لگاتار کئی برسوں سے حیدرپورہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کے اندر نظربند ہیں جبکہ مولوی عمر فاروق کو انکے نگین والے بنگلے میں بند کردیا گیا ہے۔لبریشن فرنٹ کے لیڈر یٰسین ملک کو پولس نے گرفتار کرکے سرینگر سنٹرل جیل میں قید کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں