• Latest
  • Trending
  • All
پولس مشتعل ہے یا مرعوب؟جنگجووں کو دھمکی….!

مسئلہ یہ ہے کہ سیاستدان بھارت کی بات نہیں کرتے ہیں:وید

20/10/2017
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, June 2, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

مسئلہ یہ ہے کہ سیاستدان بھارت کی بات نہیں کرتے ہیں:وید

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
20/10/2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
پولس مشتعل ہے یا مرعوب؟جنگجووں کو دھمکی….!

ڈی جی پی وید

38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// جموں کشمیر پولس کے چیف ایس پی وید کے مطابق کشمیر کی ”سیاسی روایت“میں مسئلہ یہ ہے کہ یہاں مین سٹریم کے سیاستدان بھی بھارت کی بات نہیں کرتے ہیں۔انکے مطابق اگر روایات کو بدل دیا جائے تو حالات بھی بدل سکتے ہیں۔وادی میں 2016کے جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ باقی بتاتے ہوئے انہوں نے”سیاسی پہل“کو وقت کی اہم ضرورت بتایا ہے اور کہا ہے کہ بے روزگاری بھی ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جو کشمیری نوجوانوں کے ”ناپسندیدہ اور خطرناک“ عناصر کے زیر اثر آنے کی ایک وجہ ہے۔

ایس پی وید نے ایک تفصیلی انٹرویو کے دوران کہاہے کہ اگر چہ رواں برس کے دوران پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں جنگجوﺅں پر دباﺅ بڑھانے میں کامیاب ہوگئی ہیں ، تاہم کشمیر کو ایک ”سیاسی پہل “کی ضرورت ہے ۔انہوں نے البتہ ساتھ ہی کہا ہے کہ مرکزی سرکار کو بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئےں تاکہ انہیں” خطرناک عناصر “کے اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔ڈی جی پولیس نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے”اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہاں ایک سیاسی پہل کی ضرورت ہے ، کیا ایسی کوئی پہل ہونے والی ہے! مجھے اس بات کا کوئی علم نہیں ہے، لیکن میرے خیال میں کچھ پیشرفت ہورہی ہے ، سیاسی پہل تو وقت کی اہم ضرورت ہے “۔

سائبر جہاد ایک حقیقت ہے ، ہم جانتے ہیں کہ جماعت الدعوة نے پاکستان بھر سے ہزاروں افراد کی بھرتی عمل میں لائی ہے جن سے یہ کہا جارہا ہے کہ انہیں کشمیر میں جاکر لڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ گھروں میں بیٹھ کر ایسا کرسکتے ہیں

ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہاہے ”کشمیر کی سیاسی روایت میں ایک مسئلہ ہے،مین اسٹریم پارٹیاں بھارت کی بات نہیں کرتیں، ایک سیاسی لیڈر نے یہاں تک بھی کہا کہ سنگباز فریڈم فائٹرس ہیں، وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ مین سٹریم سیاسی لیڈران بھارت کے حق میں بولیں، اس سے زمینی سطح پر سیاسی روایات تبدیل ہوسکتی ہیں ، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیوں ہچکچاتے ہیں؟“۔پولس چیف کا اشارہ بظاہر نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ایک حالیہ بیان کی طرف تھاجس میں انہوں نے کہا تھا کہ وادی میں سرکاری فورسز پر سنگبازی کرنے والے نوجوان فریڈم فائیٹر ہیں۔

ڈی جی پی نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کی فکر لاحق ہے کہ گزشتہ برس کی طرز پر وادی میں کسی بھی قسم کی ممکنہ بے چینی پھر سے جنم نہ لے ۔ ان کا کہناہے”مجھے اس بات کی فکر ہے کہ ایسے حالات پیدا نہ ہوں، ہم لگاتار اس کوشش میں ہیں کہ ایسے حالات پیدانہ ہوں جن کی منصوبہ بندی سرحد پار سے کی جاتی ہے،لیکن ساتھ ہی ہمیں اس بات کا خیال بھی رکھنا ہے کہ دفعہ35Aجیسے متنازعہ معاملات کی وجہ سے ایسے حالات پیدا نہ ہوں، ہم اس طرح کے معاملات کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کرسکتے“۔

سوشل میڈیا کو پولیس کےلئے سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے ”ہم سائبر سپیس میں بڑے پیمانے پر حملے کی زد میں ہیں اور اسے روکا نہیں جاسکتا، ہمیں اس کا مقابلہ کرنے کےلئے ایک مخالف نظام مرتب کرنا ہوگا،سائبر جہاد ایک حقیقت ہے ، ہم جانتے ہیں کہ جماعت الدعوة نے پاکستان بھر سے ہزاروں افراد کی بھرتی عمل میں لائی ہے جن سے یہ کہا جارہا ہے کہ انہیں کشمیر میں جاکر لڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ گھروں میں بیٹھ کر ایسا کرسکتے ہیں“۔انہوں نے مزید کہا”ان لوگوں کو سائبر مجاہدین کہا جاتا ہے ، یہ پڑوسی ملک کا ایک ایسا حملہ ہے جس کا ہم سامنا کررہے ہیں، اس بارے میں ہمیں کچھ کرنا ہوگا“۔

پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں بنیاد پرستی نے جڑیں پکڑ لی ہیں۔ان کا کہنا تھا”جب میں1990میں کشمیر آیا تو صورتحال بالکل اس طرح کی نہیں تھی،بنیاد پرستی نے جگہ لی ہے لیکن یہ ایسی نہیں جیسا کہ داعش اور القاعدہ چلارہی ہے“۔وادی میں ملی ٹینسی پر قابو پانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مرکز کو ایسے اقدامات کرنے چاہئے جو کشمیری نوجوانوں پر مرکوز ہوں۔اس ضمن میں وید کا کہنا ہے”نوجوان بیروزگار ہیں، وہ نماز پڑھتے ہیں اور کافی سارا وقت موبائیل کے ساتھ سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں جہاں وہ نا پسندیدہ اور خطرناک عناصر سے اثر انداز ہوتے ہیں، نوجوانوں کو مصروف رکھنے کےلئے خصوصی اسکیموں اور پروگراموں کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنا روز گار کما سکیں“۔

انہوں نے کہا کہ امسال اب تک160جنگجوﺅں کومارگرایا گیا ہے جن میں مختلف تنظیموں کے سینئر کمانڈر بھی شامل ہیں اور اس کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں صورتحال میں واضح بہتری واقع ہوئی ہے۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ شوپیان اور ترال اب بھی فکر مندی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈی جی پولیس کا کہنا تھا کہ اگر چہ سرگرم جنگجوﺅں کی تعداد کے حوالے سے مکمل اعدادوشمار دستیاب نہیں ہیں، تاہم شمالی کشمیر میں70سے80، جنوبی کشمیر میں قریب90اور وسطی کشمیر میں10سے15جنگجو سرگرم ہیں اور ان کی مجموعی تعداد200سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اور لشکر کے بیشتر کمانڈر مارے جاچکے ہیں جس سے حالات میں بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ جیش محمد سے وابستہ تین چار تازہ گروپ وادی میں داخل ہوئے ہیں جو پلوامہ، اسلام آباد، ترال اور شمالی کشمیر میں سرگرم ہیں۔

Tags: Cyber JihadFreedomkashmirMilitancyRadicalizationS P Vaid
Share15Tweet10Share4Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version