بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں ایک افسوسناک واقعہ میں کرکٹ بال لگنے سے ایک کمسن لڑکے کی موت واقع ہوگئی ہے۔عدنان احمد بٹ ساکنہ وٹہ پورہ،جنکی عمر تیرہ سال بتائی گئی ہے،گاوں کے ایک میدان میں دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے کہ جب بال تیز رفتاری سے اچھل کر انکے سر پر جالگی اور وہ وہیں گر گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان کو فوری طور بانڈی پورہ اسپتال پہنچایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکے۔
عدنان کے سر پر بال لگی تو وہ وہیں بے ہوش ہوکر گر پڑے۔پولس نے اس واقعہ کے حوالے سے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
اسپتال میں ذرائع کاکہنا ہے کہ عدنان کو انتہائی نازک حالت میں یہاں پہنچایا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی بڑی کوششیں کی تھیں تاہم انہیں کامیابی نہ مل سکی۔عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ عدنان کے سر پر بال لگی تو وہ وہیں بے ہوش ہوکر گر پڑے۔پولس نے اس واقعہ کے حوالے سے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔