سرینگر// ہمہامہ میںہوائی اڈے کے قریب فدائین حملے کا نشانہ بننے والے بی ایس ایف کیمپ میں موجود تیسرے حملہ آور جنگجو کو بھی مار گرایا گیا ہے تاہم فورسز نے اس جھڑپ کے ختم ہونے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔جموں کشمیر پولس کے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ میں مختصراََ اطلاع دی گئی ہے”تیسرا دہشت گرد بھی مارا گیا ہے“۔
سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بغل میں واقعہ سرحدی حفاظتی فورس یا بی ایس ایف کی182ویں بٹالین کے ہیڈکوارٹر واقعہ ہمہامہ پر صبح ساڑھے چار بجے اچانک حملہ ہوا تھا اور بھاری اسلحہ سے لیس تین جنگجووں نے ہیڈکوارٹر کی انتظامیہ کے بلاک میں پناہ لی تھی جسکے بعد انہیں گھیر لیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ابھی تک بی ایس ایف کے تین اور ریاستی پولس کا ایک اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ دو حملہ آور مارے گئے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور نے ابھی تکسینکڑوں فورسز اہلکاروں کو الجھائے رکھا ہے اور جانبین میں وقفے وقفے سے گولیوں کا تبادلہ ہوا رہا ہے۔
اس حملے میں میں بی ایس ایفکے ایک افسر ہلاک اور جموں کشمیر پولس کے ایک جوان سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ گھنتوں کی مشقت کے بعد فورسز نے تیسرے جنگجو کو مار گرایا ہے اور ذرائع کے مطابق ابھی جائے واردات کی تلاش لی جارہی ہے اور نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔