سرینگر// گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی)کے سابق ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ایک نظریہ ساز ڈاکٹر معراج الدین منشی کا میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ میں انتقال ہوگیا ہے۔ڈاکٹر منشی عرصہ سے صاحب فراش تھے اور انہیں چند دن قبل میڈیکل انسٹیچیوٹ منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے گئی رات کو آخری سانس لی اور وہ انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر منشی کو ایک زمانے میں انکے سیاسی خیالات کے لئے گرفتار بھی کیا جا چکا ہے اور وہ جیل کاٹ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جی ایم سی کے ایک معروف اُستاد ہونے کے علاوہ وہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے نظریہ ساز تھے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر منشی کو ایک زمانے میں انکے سیاسی خیالات کے لئے گرفتار بھی کیا جا چکا ہے اور وہ جیل کاٹ چکے ہیں۔مرزا باغ نگین میں انکی نمازِ جنازہ میں سینکروں لوگوں نے شرکت کی ہے۔