• Latest
  • Trending
  • All
انسانی مسائل کا حل کہاں ہے؟

انسانی مسائل کا حل کہاں ہے؟

August 26, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Monday, May 19, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home آج کے کالم

انسانی مسائل کا حل کہاں ہے؟

مجتبیٰ فاروق by مجتبیٰ فاروق
August 26, 2017
in آج کے کالم
1 min read
0
انسانی مسائل کا حل کہاں ہے؟
79
SHARES
225
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اکیسویں صدی کے اس” عالمی گاﺅں“ میں آج انسان گوناگوں مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ ایک طرف استعماری قوتوں، سیاسی چال بازوں اور مکاروں نے دنیا کو پنجہ¿ استبداد میں رکھا ہے تو دوسری طرف سرمایہ دار طبقہ اور” ایمز این شینز“ نے دنیا کی اسّی فیصد آبادی پر اپنی چودھراہٹ قائم کر رکھی ہے۔ یہ تصویر کا ایک رخ ہے، اس کا دوسرا رخ یہ ہے کہ یہ دورِ ظلمات ہے۔ ہر طرف قتل وغارت گری لاقانونیت، مطلق العنانیت، خود غرضی اور مفاد پرستی کا بازار گرم ہے۔ معاشرتی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے، خاندانی نظام بری طرح سے بکھر چکا ہے، اخلاقی اقدار کا جنازہ کب کا نکل چکا ہے، انسان کو اپنی تہذیب وشائستگی اور تشخص اپنانے سے محروم کیا جا رہا ہے اور اسے تہذیبی تصادم کی جنگ میںجھونک دیا جا رہا ہے۔ عریانیت، فحاشی، بدکاری اور ننگے ناچ کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جا رہا ہے، حقوقِ انسانی کی دھجیاں اُڑا دی جا رہی ہیں۔ انسان کو نیست ونابود کرنے کے لیے کیماوی ہتھیار وں کو استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ طاقتور ممالک کمزور ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر کے انتشار اور فساد کو بڑھاوا دے رہے ہیں، فسطائیت اپنے عروج پر ہے یہاں تک کہ جہاں بھی نظر دوڑائی جائے ”ظہر الفساد فی البر والبحر “کا سماںنظر آتا ہے۔ آخر انسان کو اس بحر ِظلمات سے کون نجات دلا سکتا ہے۔

خدا چونکہ خود فرماچکے ہیں کہ اُنہوں نے نبی آخرالزماں کو عالمین کیلئے رحمت بناکے بھیجا ہوا ہے لہٰذا اُنکی تعلیمات و سیرت کا ایک معجزہ یہ بھی ہے کہ وہ ہر دور کیلئے ہیں اور ہر دم اس حد تک تازہ لگتی ہیں کہ انسان کو ہر مسئلے کی رہنمائی مل جاتی ہے۔

دُنیائے انسانیت کو آج ایک بار پھر اس عظیم اور مقدس ذات کی طرف رجوع کرنے کی اشد ضرورت ہے جنہوں نے آج سے1400 سال پہلے سسکتی بلکتی انسانیت کوذلالت وجہالت، کفر وشرک اوربُت پرستی، فحاشی وعریانیت اور اسی قبیل کی بے شمار بُرائیوں سے نجات دلائی تھی۔ جب تک دُنیائے انسانیت یا اُمت ِمسلمہ نبی پاکﷺ کی سیرت اور آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا تھی،اسے عظمت، معیار اور شان وشوکت حاصل تھی لیکن جوں ہی اُمت نے نبی پاکﷺ کی تعلیمات سے منہ موڑایہ ذِلت وپستی کا شکار ہو گئی۔

نبی مکرمﷺ کو دُنیائے انسانیت کے لئے رحمتاََللعالمین کی حیثیت سے مبعوث فرمایا گیاہے۔ ان کی سیرتِ پاک نوع انسانیت کے لیے عالمگیر نمونہ ہے۔ نبی رحمتﷺ نہ صرف پوری انسانیت کے نجات دہندہ ہیں بلکہ دین ودنیا کی کامیابی کے حقیقی ضامن بھی ہیں۔ اُنہوں نے دُنیا کو امن وسلامتی اور احترامِ انسانیت کا درس دیا ہے۔ آپﷺ نے جو صالح فکر اور اخلاقِ عالیہ کے اصول مقرر کئے ہیں وہ دُنیا کے ہر طبقہ اور قوم کے لیے نمونہ ہیں۔ آپ ﷺ نے اعلیٰ اخلاقی قدروںاور انسانی حقوق کا تصور اور نمونہ دیکر دُنیاکو انسانیت نوازی کا عظیم درس دیااور علم و حکمت ، تہذیب و تمدن اور اور انسانی تشخص کو وقار بخشا ۔ آپ ﷺ نے انسانی معاشرے کو اخلاقیات سے مزین کیا ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ ﷺ کی سیرت ِطیبہ کا بھر پور مطالعہ کیا جائے تاکہ ہم نہ صرف اپنی انفرادہی زندگی کو سنواریں بلکہ اپنے معاشرے کو بھی سدھار سکیں گے۔ اس تعلق سے ”کرم آرم اسٹرانگ“کی یہ بات کافی اہمیت کی حامل ہے کہ :
” And there can be no better place to start this essential process
than with a more acurate knowledge of the life of the prophet Muhmmad whose special genius and wisdom can illuminated these dark and frithening times ” (Karen Aramstrong ,Muhmmad : Prophet for our Time .p:7)

اس بنیادی اور اہم کا م کو بہتر طور پر انجام دینے کے لیے پیغمبرِ اسلام کی سیرت کا صحیح مطالعہ کیا جائے تو اس میں حکمت اور صلاحیت موجود ہے جس سے ہدایت حاصل کی جاسکتی ہے ۔ چناچہ دُنیا اس بات کا مشاہدہ کرچکی ہے کہ نبی کی تعلیمات اور اُنکی سیرتِ پاک کی راشنی نے کس طرح اندھیروں میں روشنی کے آفتاب چمکائے ہیں اور کس طرح اُنہوں نے انسانیت کو نوازا ہے۔

خدا چونکہ خود فرماچکے ہیں کہ اُنہوں نے نبی آخرالزماں کو عالمین کیلئے رحمت بناکے بھیجا ہوا ہے لہٰذا اُنکی تعلیمات و سیرت کا ایک معجزہ یہ بھی ہے کہ وہ ہر دور کیلئے ہیں اور ہر دم اس حد تک تازہ لگتی ہیں کہ انسان کو ہر مسئلے کی رہنمائی مل جاتی ہے۔ اللہ کے رسول ﷺ کی سیرتِ پاک اس حد تک ہر دور میں تازہ اور متعلق ہے کہ اس میں اکیسویں صدی کے سُلگتے ہوئے مسائل کا حل موجود ہے۔آج جب انسانیت ،باالخصوص مسلمان،خود کو چہار سو محاصرے میں پاتے ہیں اور طرح طرح کی پریشانیوں سے دوچار ہیں،سیرتِ طیبہ کی جانب رجوع کی ضرورت و حاجت ہے۔بلکہ قرانِ پاک کی اس آیت،
فَلاَ وَرَبِّکَ لاَ یُ¶±مِنُونَ حَتَّیَ یُحَکِّمُوکَ فِی±مَا شَجَرَ بَی±±نَہُم± ثُمَّ لاَ یَجِدُوا± فِی± ا¿َنفُسِہِم± حَرَجاً مِّمَّا قَضَی±±تَ وَیُسَلِّمُوا± تَس±لِی±ما۔ (النساء: ۵۶ )(ترجمہ)” اے محمد ﷺ، تمہارے رب کی قسم یہ کھبی مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ وہ اپنے باہمی اختلافات میں یہ تم کو فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں ، پھر جو کچھ تم فیصلہ کرو اس پر وہ اپنے دلوں میں بھی کوئی تنگی محسوس نہ کریں بلکہ سر بسر تسلیم کرلیں“،کے مطابق تو تب تک مسلمانوں کا ایمان ہی مکمل نہیں ہے کہ جب تک نہ وہ خود کو حضرت کے دئے ہوئے نسخہ کیمیاءکے تابع کریں۔یعنی نبی کریم ﷺکی سیرت اور آپ کی دعوت پر ایمان و عمل فرض ہے اور اسی کے نتیجے میں دُنیوی اوراُخروی کامیابیوں کی راہیں کھلتی ہیں ۔آپﷺ کی سیرت اور اور دعوت کو نظر انداز کرنا یا اس سے تجاہل برتنا آگ کے گھڑھے میں کودنے کے مترادف ہے ۔

ہم مسلمانوں کیلئے لازم ہے کہ اگر ہمیں دُنیا میں بھی اپنا محاصرہ ختم کروانا ہے اور پھر آخرت میں بھی سرخروئی اور آزادی کی زندگی گزارنی ہے تو پھر ہمیں اپنی موجودہ ذِلت کی وجوہات سیرتِ طیبہ کی نافرمانی میں تلاش کرکے اسکی فرمانبرداری میں اپنا علاج تلاش کرنا چاہیئے۔

Tags: CharacterIslamMuslimsSeerat un Nabi
Share32Tweet20Share8Send
مجتبیٰ فاروق

مجتبیٰ فاروق

Related Posts

lithium in jammu and kashmir
آج کے کالم

کشمیر میں لیتھیئم کی دریافت

by صریر خالد
February 17, 2023
190
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی
آج کے کالم

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

by صریر خالد
February 1, 2021
853
آج کے کالم

اور میرا پیشاب نکل گیا۔۔۔!

by حمیداللہ شاہ
January 20, 2021
277
آج کے کالم

’’گُلمیوٹھ‘‘ جس نے ایک خاندان کو بدل دیا!

by حمیداللہ شاہ
January 3, 2021
349
آج کے کالم

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

by صریر خالد
January 28, 2021
447
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version