• Latest
  • Trending
  • All
محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ کی ملاقات کا سچ!

محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ کی ملاقات کا سچ!

09/08/2017
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Saturday, June 6, 2026
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
Home تازہ ترین

محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ کی ملاقات کا سچ!

صریر خالد by صریر خالد
09/08/2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ کی ملاقات کا سچ!
38
SHARES
109
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// ایسے میں کہ جب ریاست کی سٹیٹ سبجکٹ کے قانون سے متعلق اسے خصوصی پوزیشن دلانے والی آئینِ ہند کی دفعہ370کو بھی سپریم کورٹ میں چلینج ہوا ہے اور ان دونوں دفعات کی تنسیخ کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں،وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے حریف فاروق عبداللہ کے دروازے پر دستک دیکر سب کو حیران کردیا ہے۔محبوبہ مفتی کے اس ”غیر روایتی“اقدام کو لیکر سیاسی گلیاروں میں کئی اُمیدیں اور اقدامات زیرِ بحث آگئے ہیں اور بعض مبصرین کے مطابق اس اقدام سے اُنہوں نے ایک تیر سے کئی شکار کرنے کی کوشش کی ہے۔

بعض مبصرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ محبوبہ مفتی نے فاروق عبداللہ کے یہاں جاکر ایک طرح سے بھاجپا کو یہ پیغام پہنچانا چاہا ہے کہ اُن(محبوبہ)کے پاس کُرسی پر بنے رہنے کے اور بھی راستے دستیاب ہیں لہٰذا اُنہیں بہت زیادہ مجبور نہ سمجھا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ گذشتہ شام ساڑھے چھ بجے کے قریب اُنکی سرکاری رہائش گاہ کے پڑوس میں سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللہ کے دروازے پر دستک دی اور اسے اپنے لئے وا پایا۔ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے وزیرِ اعلیٰ کو گرمجوشی سے لیا اور دونوں کے درمیان گھنٹے بھر کی ملاقات ہوئی۔یہ ملاقات سپریم کورٹ میں ریاست کی پُشتینی باشندگی سے متعلق آئین کی دفعہ35-Aکو چلینج کئے جانے اور اسکے ردِ عمل میں اپوزیشن کی جماعتوں کے فاروق عبداللہ کی قیادت میں متحد ہونے کے اعلان کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔فاروق عبداللہ و دیگراں نے ریاست کی خصوصی پوزیشن یا اس سے متعلق کسی بھی چیز کے ساتھ چھیڑ خوانی کئے جانے کا ڈھٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نہ صرف مرکزی سرکار کو خبردار کیا ہے بلکہ اُنہوں نے خود وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھی ہوش کے ناخن لینے اور مرکز کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

فاروق عبداللہ کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور پارٹی کے کارگذار صدر فرزند عمر عبداللہ نے اس ملاقات کے حوالے سے ایک مختصر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نیشنل کانفرنس کے صدر سے ملاقی ہوئی ہیں۔اُنہوں نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اچانک اور غیر متوقع اس ملاقات میںدفعہ35-Aاور370کے دفاع سے متعلق معاملات پر غوروخوض ہوا اور وزیرِ اعلیٰ نے سابق وزیرِ اعلیٰ سے اُنکے تجربے کی بنیاد پر اور اپوزیشن لیڈر کی حیثت سے مشورہ مانگا۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران اگرچہ دیگر کئی امورات بھی زیرِ تذکرہ رہے تاہم بنیادی طور ملاقات کا لُبِ لُباب یہ تھا کہ سپریم کورٹ کے راستے ریاست کی خصوصی پوزیشن پر ہورہے حملوں کا توڑ کس طرح کیا جانا چاہیئے اور ریاست کے پاس کیا کیا امکانات موجود ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں مذکورہ بالا دونوں دفعات کو چلینج کرنے کیلئے الگ الگ عرضیاں دائر ہوئی ہیں جنہیں عدالت نے سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے مرکزی سرکار سے چار ہفتوں کے اندر اندر اپنا نکتہ نظر رکھنے کیلئے کہا ہے۔

”ہم لوگوں کو ہر سہولت دینے کیلئے کوشاں ہیں لیکن اُسکیلئے امن ضروری ہے۔ہمیں پہلے 1947میں ملی خصوصی پوزیشن کا تحفظ کرنا ہوگا اور اسکے بعد ہی ہم مزید کا مطالبہ کر سکتے ہیں“۔

معلوم ہوا ہے کہ فاروق عبداللہ نے محبوبہ کو کئی مشورے دیتے ہوئے اُنہیں اس حوالے سے مشروط حمایت کی پیشکش بھی کی اور اُنہیں دیگر ہم خیال افراد سے بھی ملنے کیلئے کہا۔بتایا جاتا ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ نے محبوبہ مفتی کیلئے مستعفی ہونے کا اپنا مشورہ دہرایا اور اُنہیں کہا کہ اگر مرکز نے ریاست کی آئینی حیثیت کو چلینج کرنے والی مہم جوئی نہ روکی تو پھر اُنہیں کُرسی چھوڑ دینی چاہیئے۔تاہم ملاقات کے دوران باہمی مشورے کے ساتھ کوئی بات طے بھی پائی ہے یا نہیں اس بارے میں وثوق کے ساتھ کچھ معلوم نہیں ہو پایا ہے تاہم مبصرین کا ماننا ہے کہ فاروق عبداللہ کے یہاں جاکر محبوبہ مفتی نے ایک تیر سے کئی شکار کرنے کی کوشش کی ہے۔ایسا سوچنے والوں کا کہنا ہے کہ محبوبہ نے ،جوعوامی عدالت میں اقتدار کیلئے فرقہ پرست بھاجپا کے سامنے سرنڈر کرکے ریاستی مفادات کا سودا کرنے کے الزامات سے جھوج رہی ہیں،اپنے کڑے حریف کے دروازے پر جاکر یہ تاثر دینا چاہا ہے کہ وہ ریاست کے مفادات کیلئے اپنی انا قربان کرنے پر آمادہ ہیں۔ان مبصرین کا کہنا ہے کہ اس ملاقات سے محبوبہ مفتی نے ایک طرف فاروق عبداللہ کی کسی حد تک ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے تو دوسری جانب اُنہوں نے ،ریاست کی آئینی حیثیت پر کوئی اُفتاد پڑنے کی صورت میں،یہ کہنے کا امکان باقی رکھا ہے کہ اُنہوں نے اپوزیشن کو بھر وقت مشورے میں لیا تھا۔

کارٹون بشکریہ سرینگر ٹائمز

بعض مبصرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ محبوبہ مفتی نے فاروق عبداللہ کے یہاں جاکر ایک طرح سے بھاجپا کو یہ پیغام پہنچانا چاہا ہے کہ اُن(محبوبہ)کے پاس کُرسی پر بنے رہنے کے اور بھی راستے دستیاب ہیں لہٰذا اُنہیں بہت زیادہ مجبور نہ سمجھا جائے۔واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس نے محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی کو بھاجپا کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کی صورت میں اسے حکومت بنانے کیلئے حمایت کی پیشکش کی تھی حالانکہ محبوبہ کے والد اور پھر اُنکے انتقال کے بعد اُنہوں نے بھاجپا کو ترجیح دی۔

اس سے قبل محبوبہ مفتی نے بیروہ بڈگام کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور کئی کا افتتاح کرنے کے موقعہ پر بولتے ہوئے کہا”ہم لوگوں کو ہر سہولت دینے کیلئے کوشاں ہیں لیکن اُسکیلئے امن ضروری ہے۔ہمیں پہلے 1947میں ملی خصوصی پوزیشن کا تحفظ کرنا ہوگا اور اسکے بعد ہی ہم مزید کا مطالبہ کر سکتے ہیں“۔دفعہ35-A کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا”میں یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گی کہ (اگر اس دفعہ کو منسوخ کیا گیا)ریاست میں کوئی قومی جھنڈا نہیں اُٹھائے گا،میں یہ بات واضھ کرنا چاہتی ہوں“۔

 

 

Tags: Article 35-AArticle 370AutonomyFarooq AbdhullahFeaturedkashmirMehbooba MuftiNational ConferencePDPSelf RuleSupreme Court
Share15Tweet10Share4Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات
تازہ ترین

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار
تازہ ترین

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

by نمائندہ تفصیلات
26/05/2026
109
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل
تازہ ترین

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

by نمائندہ تفصیلات
25/05/2026
109
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں
جموں کشمیر

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

by تفصیلات نیوز ڈیسک
25/05/2026
109
بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
109
  • Trending
  • Comments
  • Latest

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

سانحۂ گلوان پورہ:چونکا دینے والے انکشافات

26/05/2026
گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

گلوان پورہ کا حیوان گرفتار

26/05/2026
معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت،پھر قتل

25/05/2026
مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

مویشی منتقلی’پبلک آرڈر‘نہیں

25/05/2026
Tafseelat - تفصیلات

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

13th Year of Publication
Copyright © 2026 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmo Network

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version