• Latest
  • Trending
  • All
سی پیک کے مابعد دُنیا اور عالمِ اسلام!

سی پیک کے مابعد دُنیا اور عالمِ اسلام!

July 9, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Monday, May 19, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home آج کے کالم

سی پیک کے مابعد دُنیا اور عالمِ اسلام!

سمیع اللہ ملک by سمیع اللہ ملک
July 9, 2017
in آج کے کالم
1 min read
0
سی پیک کے مابعد دُنیا اور عالمِ اسلام!
115
SHARES
329
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جب سے سی پیک منصوبہ شروع اوردنیاکواس کی اہمیت کا احساس ہواہے اسی دن سے اس معاشی راہداری نے عالمی معیشت کے چار کھلاڑیوں میں بے چینی اوراضطراب کی کیفیت بڑھتی جارہی ہے۔اقوام عالم دونئے بلاکس میں تقسیم نظر آرہی ہے۔سی پیک میں روس،ترکی،سعودی عرب اوربعض یورپی ممالک کی دلچسپی اس کومرکزنگاہ بنائے ہوئے ہے تو دوسری طرف امریکا، بھارت، اسرائیل اورایران کی نگاہوں میں کانٹے کی طرح کھٹک اور چبھ رہاہے۔دراصل انہیں خوب اندازہ ہے کہ اس منصوبے کی کامیابی کی صورت میں پاکستان اور چین کودنیامیں غیرمعمولی اقتصادی اہمیت حاصل ہوجائے گی اورن کی اجارہ داری کوشدیددھچکہ لگے گا۔ برصغیرمیں روس اورچین جیسی دوقوتوں کی خطے میں موجودگی اورکاروباری مفادات کی بدولت یہ طاقتیں امن وامان کے قیام میں اہم کرداراداکریں گی اوریوں یہ منصوبہ پاکستان کیلئے ایک انتہائی مضبوط دفاعی ڈھال بھی ثابت ہوگا۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کوبھی اس سے تقویت ملے گی اس لئے امریکا،اسرائیل اوربھارت اس منصوبے کوہرصورت میں سبوتاژکرنے کیلئے شب وروز سازشوں میں مصروف ہیں۔

ادھراب چین کے بعدروس بھی یہ کوشش کررہاہے کہ کسی طریقے سے افغانستان بھی اس منصوبے کاحصہ بن جائے تاکہ سی پیک منصوبے کووسط ایشیاسے ملانے والاروٹ مل جائے اور بھارت کی افغانستان سے اجارہ داری بھی ختم کردی جائے۔اس لئے روس اب افغانستان میں طالبان کی پشت پرہے جو افغانستان کے ساٹھ فیصدعلاقے پرقبضے کے بعداپنے قدم تیزی سے آگے بڑھا اوراپنی طاقت منوارہے ہیں۔ روس نے کشمیرکے معاملے میں پاکستان کے مؤقف کی حمائت کرکے بھارت کودیرینہ حمائت سے محروم کردیاہے۔ تمام عالمی سیاسی ودفاعی تجزیہ نگارحال ہی میں کابل میں جرمن سفارت خانے کے قریب ریڈزون میں خوفناک خودکش دہماکے کودارلحکومت کابل کانائن الیون قرار دیکر یہ تبصرہ کررہے ہیں کہ اس دہماکے سے طالبان کی اظہارِلاتعلقی کے باوجوداس کوان کے کھاتے میں ڈالنے اورافغان حکومت کی طرف سے پاکستان کے سر تھوپنے کامقصدیہ ہے کہ افغانستان کے عوام کو پاکستان سے متنفرکرکے سی پیک کے منصوبے میں شمولیت کی راہ کوروک کرامریکااوراس کے حواریوں کی خوشنودی حاصل کی جائے مگرافغان حکومت کے خلاف ایک بڑے مظاہرے نے یہ ثابت کردیاکہ وہ اس مقصدمیں کامیاب نہیں ہوسکتی اورعوام نے سات افراد کی قربانی دیکرثابت کیاکہ وہ اشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ کوان تمام بم دہماکوں کاذمہ دار سمجھتے ہیں اوراب توبھارت افغانستان میں اسٹرٹیجک معاہدے کے نام پرپندرہ ہزارفوج افغانستان میں بھجوانے کی تیاریوں میں مصروف ہے اورامریکا جوافغانستان سے ذلت آمیزشکست کے بعدنامرادہوکربوریابسترگول کرجانا چاہتا ہے،اس کوجوازفراہم کرتاہے کہ وہ افغانستان میں نہ صرف مزیدٹھہرے بلکہ اپنے مفادات اورتحفظ کیلئے مزیدفوج بھی افغانستان میں لاکرکٹھ پتلی افغان حکمرانوں کواستحکام بخشے تاکہ افغانستان کاجوروٹ وسط ایشیاسے سی پیک کوملاتاہے ،وہ نہ مل سکے اورسی پیک اقتصادی اہمیت کاحامل نہ ہوسکے۔

ایک طرف تویہ چاروں یوں روڑے اٹکانے کیلئے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں تودوسری طرف سی پیک کوتوڑنے کیلئے ایک اہم متبادل روٹ کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔ اس متبادل روٹ میں سعودی عرب کابھرپورتعاون ان چاروں ممالک کوشدت سے درکارہے۔بھارت کامودی چاپلوسی کے ذریعے سعودی عرب کے حکمرانوں کے دلوں میں نرم گوشہ حاصل کرنے میں یوں کامیاب ٹھہراکہ اس نے ایک بڑاایوارڈحاصل کرنے کے ساتھ بڑے منصوبوں پر دستخط کرانے میں کامیابی حاصل کی۔دوسری طرف ایران نے سعودی عرب پر دباؤبڑھانے کیلئے یمن میں حوثیوں کوکھڑاکیا ،سعودی سرحدوں پرخطرہ کھڑا کرکے اس طرف دھکیل دیاکہ وہ امریکاسے دنیاکے سب سے بڑے اسلحے کی خریداری کے معاہدے پردستخط کرے۔امریکانے وہی کرداراس مرحلے پراپنایاہواہے کہ چورکوچوری پراکسائے اورشاہ کو جاگنے کیلئے کہے۔

اسرائیل سی پیک منصوبے کے خلاف جس روٹ پرسرگرم ہے،اس میں اسے سعودی عرب کی حمائت درکارہے اوروہ اس سلسلے میں امریکاکی بھرپور معاونت حاصل کررہاہے۔ ڈھائی ماہ قبل اسرائیل کے وزیراعظم کادورۂ امریکا اورٹرمپ سے ملاقات کرنااوراس کے بعدسعودی عرب کے بااختیار ولی عہد کا واشنگٹن جاکرٹرمپ سے ملنابڑامعنی خیزسمجھاگیااور پھر کچھ بات آگے بڑھی توٹرمپ بھی سعودی عرب اوراسرائیل کے دورے پرچلاآیا ۔ سعودی عرب سے اسرائیل تک براہِ راست ٹرمپ کے طیارے کی اڑان کہیں اس تبدیلی کا اشارہ تو نہیں کرتی؟اسرائیلی منصوبہ ہے کہ سلطان عبدالحمید ثانی مرحوم نے حجاز ریلوے روٹ جوشام،حجاز اورعراق تک بنانے کافیصلہ کیاتھااگرچہ اس وقت اس کی تکمیل نہ ہوسکی، اب اسرائیل کی کوشش ہے کہ وہ اس ٹریک کومکمل کرکے بصرہ تک لیجائے اوربھارت جوافغانستان سے چاہ بہارتک سڑک بنواچکایوں چاہ بہاراوربصرہ تک پھرخلیج فارس بحری جہازوں سے اٹ جائے گا۔وسط ایشیاکی ساری دولت اسی روٹ سے بحیرۂ روم کے ساحل تک آئے گی اورساری دنیاتک جائے گی اوریہ چاریار(امریکا،بھارت، اسرائیل اورایران ) مالامال ہوجائیں گے اورسی پیک کاکانٹاان کی آنکھ سے نکل جائے گا۔اس منصوبے کی کامیابی کی خاطرمال کھپے کی خاطر فلسطینیوں کوبھی خاصی مراعات دینے کوتیارہے، شرط یہ ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن سے رہیں۔

امریکی صدرکاالقاعدہ کے ساتھ حماس کودہشتگردوں میں لپیٹنے کاایک مقصدیہ بھی ہے کہ وہ اس متبادل روٹ کے منصوبے کی راہ میں ایک رکاوٹ بن سکتی ہے،اس لئے امریکیوں کایہ خیال ہے کہ حماس کوقابل نفرت قراردیکراس کے پرکاٹ دیئے جائیں۔رہامعاملہ ایران کے خلاف ٹرمپ کا بولنا،یہ امریکی مروّجہ سیاست کے مطابق سیاسی بیان ہے۔جب یہ روٹ آخری مرحلے میں ہوگاتوایران حسن روحانی کے دورِ حکومت کی طرح پھر امریکاسے ہاتھ ملالے گااور امریکا بھی بڑی فراخ دلی سے اس نوراکشتی کے خاتمے کااعلان کردے گا، سوال یہ پیداہوتاہے کہ سی پیک منصوبہ جس میں بڑی طاقتوں روس، چین اورپاکستاان کی بھرپوردلچسپی ہے،وہ اس سازش پریوں ٹھنڈے پیٹوں تونہیں رہیں گی اوریوں خطہ کی سیاست گرم رہے گی ۔ اللہ خیرکرے۔

سعودی عرب جواب تک سلطان عبدالحمید ثانی کے حجازریلوے منصوبے پر راضی نہیں ہورہا لیکن خدانخواستہ پاکستان کے رویے کودیکھ کراس پر راضی ہوگیاتوعظیم الشان سی پیک منصوبہ اپنی افادیت کھوبیٹھے گااورپاکستان کی ترقی کاخواب دیوانے کاخواب بن کررہ جائے گا۔یوں پھراسرائیل کا توسیعی منصوبہ ، امریکاکی معیشت پرگرفت ایران کی بندرگاہ چاہ بہارکی کامیابی اوربھارت کی دلی خواہش پوری ہوجائے گی۔باخبرذرائع اطلاع دے رہے ہیں کہ ایران اوربھارت کے درمیان سمندری راستے سے رابطہ ہوگیاہے۔

پاکستان کی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کے معاملے میں جواعلان جاری کیااس نے پاکستان کے سی پیک منصوبے کی دشمنی کاساکرداراداکیااوراس کا قطعاً اچھاتاثرعرب ممالک میں نہیں ہوا۔ان چاریاروں نے پاکستان کے چاروں اطراف کو گھیر کراسے بے دست وپابنانے کے منصوبے پرجوکام شروع کررکھا ہے اس کاایک مقصدیہ بھی ہے کہ جس طرح سعودی عرب کوگھرگھارکرمتبادل روٹ کیلئے آمادہ کرناہے ،اسی طرح پاکستان پر یلغار کرکے اس کوایٹمی قوت سے دستبردار کرانا بھی ہے۔سابقہ چیف آف سٹاف اسلم بیگ کے دور میں ایران نے پاکستان سے ایٹمی معاملے میں جو کردار اداکیاوہ داستان کرب سابق صدر پرویز مشرف کی زبانی جن الفاظ میں بیان کی گئی ہے اسے ضبط تحریرمیں نہیں لایا جاسکتا۔رہا سعودی عرب کامعاملہ کون ساایسامرحلہ ہے جب اس نے پاکستان کا بھرپورساتھ نہ دیاہواوربھرپوراعتمادثابت نہ کیاہو۔اس نے پاکستان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھا،سقوط مشرقی پاکستان پرشاہ فیصل شہید توپھوٹ پھوٹ کرروئے۔

ایٹمی دہماکے کے بعدجب پاکستان پرشدیدمعاشی اوراقتصادی پابندیاں عائدکردی گئیں توسعودی عرب نے اپنی تجوریاں پاکستان کیلئے کھول دیں۔ طالبان کی حکومت پاکستان نے تسلیم کی تودوسری تسلیم وتائیدکی آوازسعودی عرب کی تھی ۔اس قدرقلبی وروحانی وابستگی کی بنیادپرسعودی عرب نے اسلامی اتحاد میں پاکستان کانام شامل بھی شامل کردیاتوکوئی انہونی نہ تھی۔گہرے تعلقات میں ایسا ہوتاہے مگرایک لابی نے آسمان کوسرپراٹھالیا۔ راحیل شریف کواسلامی فوج کی سربراہی ملی تواس پر فخرکرنے کی بجائے اسی لابی نے طوفان برپاکردیااوربے پرکی خبریں اڑائی گئیں کہ راحیل شریف واپس آرہے ہیں۔ان کے حوالے سے جھوٹ کابازارسجایاگیااوران کی پگڑی کوخوب اچھالاگیا۔کوئی ان سے پوچھے کہ تم کوکس نے ان لغوالزامات لگانے کااختیاردیاہے؟کیاوہی جن کے متعلق کرائے کے بازی گرکاجملہ استعمال کیاجاتاہے۔

ایران بت پرستوں اوربھگوان کے پجاری بھارت کے ساتھ کیوں کھڑاہے؟ٹھوس شواہدموجودہیں کہ سرتوڑکوشش کے باوجودمسلکی طوفان اٹھانے میں ناکام رہا۔ ابھی تک وہ تاریخی کردارگواہی کیلئے موجودہیں جنہوں نے ایرانی حکومت کے خوفناک چہرے سے پردہ اٹھایاتھا۔بے نظیرکے دورمیں ظفرہلالی اسپیشل سیکرٹری تھے۔ظفرہلال کاخاندان سفارتکاری کے حوالے سے مشہورہے،ان کا خاندان ایران سے قاچاربادشاہت کے زمانے میں ہجرت کرکے ہندوستان آیا۔ایران میں یہ خاندان دربارسے اعلیٰ سطح پرمنسلک تھا ۔ بے نظیرکی والدہ نصرت بھٹو کاتعلق بھی ایران سے تھا ۔ ظفر ہلالی کے بقول ایک دن بے نظیرنے انہیں بلاکر کہاکہ ایرانی سفیرکوبلاکربتاؤ کہ ان کاسفارت خانہ جس قسم کا لٹریچر اور کیسٹ وغیرہ پاکستان میں تقسیم کررہاہے اس سے ہمارے لئے بہت مشکلات پیداہورہی ہیں۔

ظفرہلال نے ایرانی سفیرمحمدمہدی اخوندزادہ پسنی کوبلایا۔اخوندزادہ انقلاب ایران کے بعد١٩٨١ء میں پہلی مرتبہ بھارت میں سفیرمقررہوئے۔ ایران میں انتظامی عہدوں اور وزارت خارجہ میں بھرتی براہِ راست قم میں موجودرہبر کونسل کرتی ہے۔نوکری کیلئے انقلاب کے ساتھ وفاداری شرطِ اوّل ہے۔ اخوند زادہ اس شرط پر پورا اترتاتھا۔اخوندزادہ ١٩٩٣ء سے ١٩٩٨ء تک پاکستان کاسفیررہا۔ظفرہلالی نے جب اس کے سامنے لٹریچراور کیسٹ کی بات رکھی اور پاکستانی حکومت کے تحفظات کااظہارکیاتو انہوں نے الٹاسوال کردیاکہ آپ کے اندازے کے مطابق پاکستان میں کتنے لوگ ہیں جوایران کے کہنے پرہتھیار اٹھاسکتے ہیں؟ظفرہلالی نے کہامجھے کیامعلوم تواخوندزادہ نے کہاکہ ۷۵ہزارافراد ہمارے کہنے پرفوری ہتھیاراٹھاسکتے ہیں لیکن ہم آپ کوایک برادرملک سمجھتے ہیں،اس لئے آپ کیلئے مسائل پیدانہیں کرناچاہتے۔(ابھی حال ہی میں ردّ الفسادآپریشن کے دوران سرحدی علاقوں سے امام بارگاہ کے تہہ خانہ سے بھاری اور جدید اسلحے کی کھیپ کی برآمدگی نے تو سیکورٹی اداروں کوحیران کردیاتھا)۔ رہبراعظم کا پسندیدہ ،بھارت میں سفارت کاری اور۷۵ہزارمسلح افرادکی تیاری پاکستان میں ہے،اس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ ایران پاکستان میں کن عزائم میں مصروف ہے۔

سعودی عرب جواب تک سلطان عبدالحمید ثانی کے حجازریلوے منصوبے پر راضی نہیں ہورہا لیکن خدانخواستہ پاکستان کے رویے کودیکھ کراس پر راضی ہوگیاتوعظیم الشان سی پیک منصوبہ اپنی افادیت کھوبیٹھے گااورپاکستان کی ترقی کاخواب دیوانے کاخواب بن کررہ جائے گا۔یوں پھراسرائیل کا توسیعی منصوبہ ، امریکاکی معیشت پرگرفت ایران کی بندرگاہ چاہ بہارکی کامیابی اوربھارت کی دلی خواہش پوری ہوجائے گی۔باخبرذرائع اطلاع دے رہے ہیں کہ ایران اوربھارت کے درمیان سمندری راستے سے رابطہ ہوگیاہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کاکہناہے کہ اس رابطے سے (ایران اوربھارت) کافاصلہ اب دوروز سے بھی کم ہوگیاہے۔ ایران کی جہازراں کمپنی کے بحری جہازبھارت کی بندرگاہ کاندلاسے ۳۰۰اور مندراسے ۱۰۱کنٹینرز سے لیکر ایرانی بندرگاہ چاہ بہارپہنچے ہیں۔

ادہرپاکستان کے زرخریددانشورجوچائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کے ماہرہیں ان کاپروپیگنڈہ ان کے پیٹ کی سوچ سے بڑھ کرنہیں۔ایران اور سعودی عرب دو سمندرہیں جوساتھ ساتھ بہہ رہے ہیں مگرملتے نہیں۔مسلک نے ان کے درمیان پردہ حائل کررکھاہے مگراس کامطلب یہ تونہیں کہ مسلک کے نام پر دنیامیں فسادپھیلایاجائے۔امریکی صدرنے فلسطینیوں کا دل جیتنے کیلئے یہ اعلان کردیا کہ امریکی سفارت خانہ بیت المقدس (یروشلم) منتقل نہیں کریں گے، یوں ٹرمپ انتخابی مہم میں کئے گئے وعدے سے منحرف ہوگئے ،اسرائیل بھی اس پرراضی ہوجائے گا۔اس وقت معیشت کے ہاتھیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں افغانستان رونداجارہاہے اورسعودی عرب کی اہمیت دوچندہوگئی ہے اورایران نے پاکستان کی بجائے بھارت کاساتھ دیکرکیاآخرت کاسودہ دنیاسے تونہیں کرلیا؟یہ دنیاتوکھیل تماشہ ہے اوراس میں آخرت کی نقدی لٹاناکہاں کی دانشمندی ہے؟

ایران کویادرکھناچاہئے کہ بھارت چالبازاورمکارملک ہے۔خالصتان امریکاکے سربراہ ڈاکٹرامرجیت سنگھ کے بقول بے نظیربھٹوکے اورراجیوگاندھی کے درمیان ایک خفیہ معاہدہ ہواتھا کہ پاکستان بھارت کوسکھوں کی فہرستیں فراہم کرے گا جس کے جواب میں بھارت سیاچین گلیشئیرسے اپنی فوج واپس بلالے گا۔ بھارت نے پاکستان سے ہمارے جانبازوں کی فہرستیں لیکرسکھوں کی نسل کشی کی اورجب راجیو حکومت اپنے مقصدمیں کامیاب ہو گئی توراجیونے پیغام بھجوایاکہ بے نظیرآپ کابہت شکریہ،آپ نے ہماری جس طرح مدد کی ایساتوہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے لیکن افسوس کے ساتھ مجھے کہناپڑرہاہے کہ میری حکومت آپ سے کئے گئے وعدہ پورانہیں کر سکتی کیونکہ میری فوجی اسٹیبلشمنٹ نہیں مان رہی۔ امر جیت سنگھ کامزید کہنا ہے کہ مرنے سے پہلے بے نظیربھٹوکاانٹرویوریکارڈ پرموجودہے جس میں انہوں نے کہاکہ جب پنجاب بھارت کے ہاتھوں سے نکل رہا تھاتواس نازک موڑ پر ہم نے بھارت کی مددکی تھی۔

اب قطرکے خلاف بھی سعودی عرب اوران کے ساتھی ممالک نے مقاطعہ کرنے کااعلان کردیا۔قطرکے امیرنے حماس اورالقاعدہ کی حمائت میں بیان دیا۔ قطرجو مختصرترین آبادی کا ملک ہے،مشرقِ اوسط میں امریکاکابیس ہے۔امریکانے ١٩٩٠ء میں قطرمیں ایک بڑاہوائی اڈہ بنایا۔نائن الیون کے بعداس نے قطرمیں بڑا فوجی بیس قائم کرکے مشرقِ اوسط کی لڑائی اورافغانستان کی جنگ میں کردار اداکیا۔اب بھی گیارہ ہزارامریکی فوجی دوحہ میں موجودہیں۔اب قطرکے حکمران کایہ بیان کیاامریکاکوبائی پاس کرکے دیاگیاہے؟ہرگزنہیں بلکہ یہ سعودی عرب پردباؤ کاایک اورحربہ ہے کہ اس کا بونا پڑوسی قطربھی خم ٹھونک کرکھڑا ہو گیاجس کی سرحدسعودی عرب سے ملتی ہے۔اللہ خیرکرے کوئی بڑی کھچڑی پک رہی ہے۔ قطرکیوں پرخطرہوگیا؟ایران قطرکی حمائت میں کھڑاہوگیااورسمندری راستے سے غذائی اشیاء بھیجنے کی پیشکش کردی ۔قطرسعودی عرب تنازعہ نے وزیراعظم نواز شریف کوسخت امتحان سے دوچارکردیاہے۔قطری شہزادہ کے اندرپاناما لیکس کی جان ہے توسعودی عرب جانِ جاں ہے،اب ہمارے وزیراعظم کیلئے آفت جاں ہے کہ اب جائیں تو جائیں کہاں؟

Tags: ChinaCPECIslamMuslim WorldPakistan
Share46Tweet29Share12Send
سمیع اللہ ملک

سمیع اللہ ملک

Related Posts

lithium in jammu and kashmir
آج کے کالم

کشمیر میں لیتھیئم کی دریافت

by صریر خالد
February 17, 2023
190
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی
آج کے کالم

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

by صریر خالد
February 1, 2021
853
آج کے کالم

اور میرا پیشاب نکل گیا۔۔۔!

by حمیداللہ شاہ
January 20, 2021
277
آج کے کالم

’’گُلمیوٹھ‘‘ جس نے ایک خاندان کو بدل دیا!

by حمیداللہ شاہ
January 3, 2021
349
آج کے کالم

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

by صریر خالد
January 28, 2021
447
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version