ممبئی// ریزرو بینک مہاتما گاندھی (نئی) سیریز میں پانچ سو روپے کے نئے نوٹ جاری کرے گا تاہم چند ماہ قبل جاری کئے گئے نوٹ منسوخ نہیں کئے جائیں گے۔ مرکزی بینک نے منگل کو بتایا کہ نئے نوٹوں پر ریزرو بینک کے گورنر ارجت پٹیل کے دستخط ہوں گے ۔ اُن کے انسیٹ میں دونوں طرف انگریزی کا بڑا حرف ’’A “ پرنٹ ہوگا۔
ریزرو بنک کے مطابق نئے نوٹ کا پرنٹ سال 2017 پچھلے حصے پر چَھپا ہوا ہوگا۔ریزرو بینک نے بتایا ہے کہ 500 کے پُرانے نوٹ بھی درست ہیں اور اُنکا استعمال جاری رہے گا ۔ نئے نوٹ کی دیگر خصوصیات فی الحال موجودہ 500 روپے کے نوٹوں جیسی ہی ہوں گی۔
قابلِ ذکر ہے کہ مرکزی بینک نے گزشتہ سال 09 نومبر سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹ بند کر دیے تھے ۔ اس کے بعد پانچ سو روپے کا نیا نوٹ لایا گیا تھا، جبکہ ایک ہزار روپے کے نوٹ کا چلن بند کردیا گیا تھا۔ نوٹ بندي کے بعد دو ہزار کا نوٹ چلن میں آیا ہے جو مہاتما گاندھی (نئی) سیریز کا ہے ۔