سرینگر// پولس نے بانڈی پورہ کے سمبل علاقہ میں واقع سی آر پی ایف کے ایک کیمپ پر ہوئے حملے کے دوران چار جنگجووں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ان جنگجووں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔پولس کا کہنا ہے کہ جنگجووں نے سی آر پی ایف کی 45ویں بٹالین کے کیمپ پر حملہ کردیا تھا جسے ناکام بناتے ہوئے چار حملہ آوروں کو مار گرایا گیا ہے۔
علاقے میں موجود ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ وہاں لوگوں نے دورانِ شب زبردست گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں اور وہ گھروں میں سہم کر رہ گئے تاہم اُنہیں یہ معلوم نہیں ہو پارہا تھا کہ اصل میں ہوا کیا ہے۔
اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے جموں کشمیر پولس کے سربراہ ایس پی وید نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سی آر پی ایف کی 45ویں بٹالین کے کیمپ پر خود کُش حملہ کرنے کی کوشش میں چار ”دہشت گرد“مارے گئے ہیں۔ علاقے میں موجود ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ وہاں لوگوں نے دورانِ شب زبردست گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں اور وہ گھروں میں سہم کر رہ گئے تاہم اُنہیں یہ معلوم نہیں ہو پارہا تھا کہ اصل میں ہوا کیا ہے۔پولس نے ابھی تک اس آپریشن کو جاری بتایا ہے اور کہا ہے کہ مارے جاچکے جنگجووں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور انتظامیہ نے یہاں فورسز کا بھاری جماو کرنے کے علاوہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی خدمات بند کردی ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگجووں کے مارے جانے کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی علاقے میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے ہیں اور لوگ تدفین کے لئے لاشیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملوم ہوا ہے کہ علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور انتظامیہ نے یہاں فورسز کا بھاری جماو کرنے کے علاوہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی خدمات بند کردی ہیں۔اس سلسلے میں ابھی تفصیلات کا انتظار ہے۔