سرینگر//کانگریس لیڈر منی شنکر ائر کی قیادت والی بھارتی سیاست دانوں کے ایک وفد نے آج یہاں حریت لیڈر مولوی عمر فاروق کے ساتھ ملاقات کرکے اُنکے ساتھ جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفد میں او پی شاہ،سابق ائر وائس مارشل کپل کاک اور سنتوش بھارتی شامل ہیں۔ان ذڑائع کے مطابق خوشگوار ماحول میں منعقدہ اس ملاقات میں جانبین نے جموں کشمیر کی صورتحال پر بات کی اور مذاکراتی عمل کی شروعات،اسکی ضرورت اور اسکے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
وفد کے سید علی شاہ گیلانی کے ساتھ ملاقات کرنے کا امکان ہے کہ اس سے قبل بھاجپا لیڈر یشونت سنہا کی قیادت والے ایک وفد نے بھی علیٰحدگی پسندوں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔
وفد کے سید علی شاہ گیلانی کے ساتھ ملاقات کرنے کا امکان ہے کہ اس سے قبل بھاجپا لیڈر یشونت سنہا کی قیادت والے ایک وفد نے بھی علیٰحدگی پسندوں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔دلچسپ ہے کہ حکومت ہند علیٰحدگی پسندوں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کرنے پر آمادہ ہونے سے انکار کرتی آرہی ہے۔
منی شنکر ائر کی قیادت والے اس وفد نے ابھی سرینگر میں ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس میں مین اسٹریم کے کئی لیڈروں نے شرکت کی تھی۔اس کانفرنس میں بھاجپا کی حِنا بٹ بھی سریک ہوئی تھیں تاہم اس بات سے ناراض ہوکر پارٹی نے یہ انکی ذاتی سرگرمی بتائی ہے اور کہا ہے کہ بٹ ایک عام کارکن ہیں نہ کہ کوئی لیڈر۔