سرینگر// وادی میں بارشوں کے رُک جانے کے بعد جہلم اور دیگر دریاوں میں سطح آب دھیرے دھیرے کم ہونے لگی ہے اور سیلاب کا خطرہ ٹلنے لگا ہے۔ محکمہ تدارکِ سیلاب کے افسروں نے بتایا کہ آسمان کے تھم جانے کی وجہ سے سطح آب میں کمی آنے لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوپہربارہ بجے جنوبی کشمیر میں سنگم کے قریب پانی کی سطح20.35فُٹ، سرینگر میں رام منشی باغ کے قریب20.00فُٹ اور اشم سوناواری میں 12.66ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ موسم کے ٹھیک رہنے کی صورت میں سیلاب کا خطرہ پوری طرح ٹل سکتا ہے۔