• Latest
  • Trending
  • All
پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

March 5, 2021

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, July 1, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
March 5, 2021
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری
73
SHARES
208
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسوقت جب جموں کشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے پاور ڈیولوپمنٹ کارپوریشن (پی ڈی سی) ریٹائر ہونے کو تیار ایک ’’مشروط‘‘ مگر بارسوخ ایکزیکٹیو انجینئر،انیل شرما، کو دوبارہ نوکری دینے کی تیاری کر رہا ہے۔کارپوریشن سبکدوش ہونے والے ملازمین کو دوبارہ رکھ لینے یا اُنکی ملازمت کو ’’ایکسٹنشن‘‘ دینے پر پابندی کے باوجود شرما کو روک لینے کی سبھی تیاریاں کر چکا ہے اور اب فقط گورنر کے متعلقہ وزیر سے اجازت لینا باقی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ انیل کمار شرما رواں مہینے کے آخر پر ریٹائر ہورہے ہیں تاہم مہینے کی ابتداٗ سے ہی اُنہیں کارپوریشن میں روک لینے یا دوبارہ نوکری دئے جانے کی تیاریاں شروع ہوگئی تھیں ۔ان ذرائع نے بتایا کہ شرما،جو ایک بارسوخ شخص تصور کئے جاتے ہیں،ایڑی چوٹی کا زور لگا چکے ہیں۔یہ معاملہ اب گورنر کے مشیر بصیر خان کے پاس پہنچ چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا ’’سفارش اتنی تگڑی ہے کہ خان صاحب کے پاس دستخط کرنے کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے،شرما صاحب کی سبکدوشی کے احکامات صادر ہونے سے قبل اُنکی ملازمت کو طول ملنے کے احکامات آنا تقریباََ طے ہے‘‘۔

2015میں نہ صرف اس پابندی کو سختی سے نافذ کرنے کا ایک اور آرڈر،نمبر  384آف  2015بتاریخ 17-03-2015، جاری کیا گیا بلکہ پہلے حکم کی خلاف ورزی میں روکے گئے یا دوبارہ ملازمت میں لئے گئے سبھی ملازمین کو فوری طور فارغ کیا گیا تھا۔

انیل کمار شرما سیول انجینئرنگ میں ڈپلوما ہولڈر ہیں اور وہ بنیادی طور پاور ڈیولوپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،جو خود اب ایک سرکاری کمپنی میں بدل چکا ہے،کے ملازم ہیں۔روزنامہ راشٹریہ سہارا کو دستیاب دستاویزات کے مطابق شرما محکمہ میں اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر (اے ای ای) کے عہدہ پر ہیں تاہم اُنہوں نے اپنے وقت کے ایک وزیرِ بجلی کے ساتھ قربت کے طفیل 2015 میں پی ڈی سی کی طرفسے ’’ریکیوزیشن‘‘ کرواکے خود کو عارضی طور پی ڈی ڈی سے پی ڈی سی منتقل کروایا جہاں اُنہیں اس شرط پر ایکزیکٹیو انجینئر کا چارج دیا گیا کہ وہ اسے کوئی پرموشن سمجھیں گے اور نہ اس تعیناتی کی بنیاد پر آگے چل کر ترقی کیلئے کسی ترجیح کا دعویٰ کریں گے۔اتنا ہی نہیں بلکہ آرڈر نمبر130 آف 2015 بتاریخ 25-06-2015 میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی کہ اگر مذکورہ اے ای ای تبدیل ہوکر واپس پی ڈی ڈی میں آئیں تو اُنہیں ایکزیکٹیو انجینئر نہیں بلکہ اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر کے عہدہ پر کام کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ انجینئر کارپوریشن میں خاص الخاص رہے یہاں تک کہ اُنہوں نے اپنے بنیادی محکمہ کو لوٹنے کی بجائے بقیہ وقت کارپوریشن میں ہی گذارا اور اب جبکہ وہ ریٹائر ہورہے ہیں اُنکا گھر لوٹنے کا بھی موڈ نہیں ہے۔مذکورہ انجینئر کو دوبارہ ملازمت میں رکھنے کا راستہ نکالنے کیلئے جے کے پی ڈی سی نے لکھا ہے کہ چونکہ مذکورہ انجینئر ایسے کئی پروجیکٹس دیکھتے رہے ہیں کہ جو ابھی پورا نہیں ہوئے ہیں لہٰذا اُنہیں مزید کچھ وقت کیلئے کام کرتے رہنے کی اجازت دی جائے۔

تاہم کارپوریشن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں ایک سے بڑھکر ایک قابل اور سینئر انجینئر ہیں جو دیگر پروجیکٹس کی طرح وہ کام بھی بخوبی سنبھال سکتے ہیں کہ جو انیل شرما کے چارج میں ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس معاملے کو لیکر بعض ’’اونچے ایوانوں‘‘ سے ہدایات لیتے ہوئے سبھی افسروں نے ’’موافق‘‘ ریمارکس لکھے ہیں اور حتمی فیصلہ کیلئے فائل ایڈوائزر بصیر خان کو بھیجی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ’’اگر ایڈوائزر نے قواعدو ضوابط کو دیکھا تو پھر دوبارہ ملازمتوں اور ملازمت کی طوالت پر واضح پابندی ہے لیکن اگر وہ بھی سفارشی حلقے سے مرعوب ہوئے تو پھر انیل شرما کو ریٹائر نہیں ہونے دیا جائے گا‘‘۔

مذکورہ انجینئر کارپوریشن میں خاص الخاص رہے یہاں تک کہ اُنہوں نے اپنے بنیادی محکمہ کو لوٹنے کی بجائے بقیہ وقت کارپوریشن میں ہی گذارا اور اب جبکہ وہ ریٹائر ہورہے ہیں اُنکا گھر لوٹنے کا بھی موڈ نہیں ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں 2013 میں سرکاری ملازمین کی ملازمت میں کسی بھی قسم کی توسیع دینے یا اُنہیں دوبارہ نوکری دینے پر پابندی لگائی گئی تھی۔بعدازاں 2015میں نہ صرف اس پابندی کو سختی سے نافذ کرنے کا ایک اور آرڈر،نمبر  384آف  2015بتاریخ 17-03-2015، جاری کیا گیا بلکہ پہلے حکم کی خلاف ورزی میں روکے گئے یا دوبارہ ملازمت میں لئے گئے سبھی ملازمین کو فوری طور فارغ کیا گیا تھا۔

جے کے پی ڈی سی کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر نریش کمار نے اس بارے میں بات کرنے سے بچتے ہوئے کہا ’’ایسی چیزیں میرے دائرۂ اختیار میں نہیں ہیں بلکہ یہ سرکار کے اختیار میں ہے،اس بارے میں میری نظروں سے کوئی حکم نامہ نہیں گذرا ہے‘‘۔

Tags: Baseer KhanFeaturedJKPDCNepotismRe Employement
Share29Tweet18Share7Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
133
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
161
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
145
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version