• Latest
  • Trending
  • All
پولس حراست میں لاپتہ زُبیر تُرے جنگجو بن گئے ویڈیو جاری

پولس حراست میں لاپتہ زُبیر تُرے جنگجو بن گئے ویڈیو جاری

15/05/2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

21/02/2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

18/02/2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

17/02/2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

17/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Saturday, July 5, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پولس حراست میں لاپتہ زُبیر تُرے جنگجو بن گئے ویڈیو جاری

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
15/05/2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
پولس حراست میں لاپتہ زُبیر تُرے جنگجو بن گئے ویڈیو جاری

فیس بُک پر جاری ہوئے ویڈیو کا سکرین شارٹ

62
SHARES
178
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر//

جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں حراستی گمشدگی کا شکار بتائے جانے والے زبیر ترے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر ایک ویڈیو جاری کرکے جنگجووں کی صفوں میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ زبیر ترے یکم مئی سے کریم آباد پولس تھانے سے غائب تھے جبکہ اس حوالے سے کل شوپیاں میں لگاتار چوتھے روز احتجاجی ہڑتال جاری تھی۔

تُرے کو پولس نے گرفتار کرکے ان پر پی ایس اے لگایا تھا تاہم بعدازاں وہ عدالتی احکامات پر رہا ہوگئے۔ تاہم پولس نے انہیں پچھلے دنوں پھر طلب کیا تھا اور بعدازاں انکے والد کو بتایا گیا کہ زبیر کریم آباد تھانے سے فرار ہوگئے ہیں۔ ترے کے والد نے تاہم پولس پر انکے بیٹے کو حراست میں گم کرنے کا الزام لگایا تھا اور اس واقعہ کے خلاف شوپیاں میں چار دنوں سے لگاتار ہڑتال جاری ہے۔

فیس بُک پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں تاہم زبیر نے تنگ آمد بہ جنگ آمد جنگجو بنننے کا اعلان کیا ہے۔ فوجی وردی میں ملبوس اور ایک میز پر بم اور بندوق سجائے زبیر کو کئی قرانی آیات تلاوت کرنے کے بعد انتہائی اعتماد کے ساتھ نئے راستے کے انتخاب کا اعلان کرتے سنا جاسکتا ہے اور وہ اپنے والد کو بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ پریشان نہ ہوجائیں۔

جنگجو بننے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے زُبیر تُرے کو ویڈیو میں یہ کہتے سُنا جا سکتا ہے کہ اُنکے سامنے کوئی اور راستہ بچا ہی نہیں تھا۔ ویڈیو پیغام میں وہ کہتے ہیں ”مجھ پر پی ایس اے لگایا گیا تھا اور ہائی کورٹ سے اسے کاش کروانے کے باوجود بھی مجھے رہا نہیں کیا جا رہا تھا،بلکہ میں تین ماہ سے غیر قانونی حراست کا سامنا کر رہا تھا“۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ اُنکی رہائی کے لئے اُنکے والد کی ہر کوشش ناکام رہی ہے۔

اُنہیں پہلی بار سنگبازی کے الزام میں 2014 میں گرفتار کرکے پی ایس اے کے تحت نظربند کیا گیا تھا جبکہ اسکے بعد اُنہیں کئی بار دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

زُبیر تُرے شوپیاں کے عوام سے ”تحریکِ آزادی“ کی حمایت کرتے رہنے کی اپیل کرتے ہوئے اُنہیں آسیہ نیلوفر سے لیکر علاقے میں مارے اور زخمی کئے گئے بے شمار لوگوں کی یاد دلاتے ہوئے اُنسے وعدہ کرتے ہوئے سُنے جاسکتے ہیں کہ وہ تحریک کو آگے لیجاتے رہیں گے۔ اس ویڈیو کے حوالے سے پولس یا دیگر ادارے کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی ویڈیو کے سچ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کچھ پتہ چل سکا ہے۔

زُبیر تُرے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اُنہیں علاقے میں ایک سرگرم سماجی کارکن کے بطور جانا جاتا تھا۔ اُنہیں پہلی بار سنگبازی کے الزام میں 2014 میں گرفتار کرکے پی ایس اے کے تحت نظربند کیا گیا تھا جبکہ اسکے بعد اُنہیں کئی بار دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ یکم مئی کو کریم آباد پولس تھانہ نے زُبیر کے گھر پیغام بھجوایا تھا کہ وہ تھانے سے فرار ہوگئے ہیں ۔
زبیر کے والد بشیر احمد کے مطابق یکم مئی کو انہیں بتایا گیا تھا کہ زُبیر تھانے سے فرار ہوگئے ہیں۔اُنکا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو ہر ممکنہ جگہ پر تلاش کیا ہے لیکن انکا کہیں کوئی اتہ پتہ ہے۔ اُنہوں نے اپنے بیٹے کی سلامتی کے بارے میں خدشات ظاہر کئے تھے اور اسے حراستی گمشدگی کا واقعہ بتاتے ہوئے شوپیاں کے لوگ گزشتہ چار دنوں سے مکمل ہڑتال پر تھے اور مذکورہ کا پولس سے اتہ پتہ پوچھ رہے تھے۔

وادی میں گزشتہ چند سال کے دوران اس طرح کئی نوجوان جنگجو بن گئے ہیں اور اُنکے رشتہ داروں نے پولس پر اُنکے بچوں پر تشدد کرکے اُنہیں بندوق اُٹھانے پر مجبور کرنے کا الزام لگایا ہے۔ وادی میں موجودہ جنگجوئیت کی وجہ مانے جانے والے بُرہان وانی نے بھی اُنکی اور اُنکے بھائی خالد کی مارپیٹ کردئے جانے کے بعد ہی پڑھائی چھوڑ کر بندوق اُٹھائی تھی۔ خالد کو بعدازاں ایک ، مبینہ ، فرضی جھڑپ میں بُرہان وانی سے بھی پہلے مار گرایا گیا تھا۔

Tags: Hizbul MujahideenJK PoliceShopianZubair Turray
Share25Tweet16Share6Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
02/03/2023
133
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
02/03/2023
163
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
02/03/2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
28/02/2023
146
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

03/02/2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

19/08/2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

18/02/2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

01/02/2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version