• Latest
  • Trending
  • All
رنگریٹ کے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی اسپتال میں موت

اشٹنگو ….ایک بیٹا بھارت کے لئے مرا ایک بھارت کی گولی سے!

16/06/2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

21/02/2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

18/02/2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

17/02/2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

17/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Friday, July 4, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home جموں کشمیر

اشٹنگو ….ایک بیٹا بھارت کے لئے مرا ایک بھارت کی گولی سے!

صریر خالد by صریر خالد
16/06/2017
in جموں کشمیر
1 min read
0
رنگریٹ کے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی اسپتال میں موت
60
SHARES
170
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اشٹنگو// بانڈی پورہ کے اشٹنگو گاوں کے لئے جمعرات کا دن بڑا منحوس ثابت ہوا کہ بستی کو ایک ہی دن سرینگر سے دو بیٹوں کی لاشیں موصول ہوگئیں۔ دلچسپ مگر افسوس ناک ہےکہ جہاں ان میں سے ایک کو بھارت مخالف جنگجووں نے ہلاک کردیاوہیں دوسرے کوبھارتی فورسزنے گولی مار کر ابدی نیند سُلادیا۔گاوں کے یہ دونوں ہی بیٹے روزگار کے سلسلے میں سرینگر میں تھے اور خون میں لت پت ہوکر سفید کپڑے میں لپٹے گاوں پہنچ گئے۔

نصیر احمد شیخ ولد غلام محی الدین نامی نوجوان سرینگر کے مضافاتی علاقہ رنگریٹ میں ایک آہنگر کی دکان پر ملازم تھے۔رنگریٹ میں کل نوجوانوں کی ایک ٹولی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پھر یہاں سے گذرنے والی سرکاری فورسز پر سنگ برسائے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پتھراو بہت شدید نہیں تھا تاہم سیما سرکھشا بل یا ایس ایس بی نے آو دیکھا نہ تاو،مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جن میں سے ایک نصیر احمد کے سینے میں پیوست ہوگئی۔حالانکہ نصیر کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ نصیر احتجاجی مظاہرے کا حصہ بھی نہیں تھے بلکہ وہ تب دکان بند کررہے تھے کہ جب اُنہیں براہِ راست نشانہ بناتے ہوئے گولی مار دی گئی۔رنگریٹ میں لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے نصیر کے ایک پروسی نے بتایا”وہ بیچارہ تو وہاں مزدوری کرنے گیا ہوا تھا،سنگ بازی کیا کرتا،ہم نے جو پتہ کیاہے اُسکے مطابق حالات کشیدہ ہونے پر رنگریٹ میں دکانیں بند ہورہی تھیں اور نصیر بھی اپنے مالک کی دکان بند کرنے لگا تھا کہ جب اُنہیں گولی مار دی گئی ہے“۔

گاوں والے نصیر کو دفناکر گھروں کو نہیں لوٹے ہیں بلکہ اُنہیں گاوں کے ایک اور بیٹے کی لاش کا انتظار ہے۔چناچہ کئی لوگ آپس میں کہہ رہے تھے”اب گھر کیا لوٹنا ابھی سُنا ہے کہ وہ لوگ راستے میں ہیں،آتے ہی ہونگے بس “۔اُنہیں انتظار تھا شہزاد دلاور صوفی کی لاش کاکہ جنہیں نصیر کے بھارتی فورسز کی گولی کا شکار ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعدبھارت مخالف جنگجووں نے رنگریٹ سے محض دو ڈھائی کلومیٹر دور حیدرپورہ میں گولی مار کرہلاک کردیا۔

اُنہوں نے کہا کہ نصیر کو ایک خوش اخلاق اور ملنسار نوجوان کے بطور جانا جاتا تھا اور وہ اپنے کام سے کام رکھنے والے بندے تھے۔اُنکے ایک رشتہ دار نے بتایا”ابھی کچھ ماہ پہلے ہی تو شادی ہوئی تھی اُسکی،ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا ہے شادی ہوئے“۔

نصیر کو زخمی حالت میں جہلم ویلی اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُنہیں فوری طور میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ منتقل کیا گیا تھا تاہم ا±نکی دوران شب موت واقع ہوگئی۔ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ نذیر کے دل کے قریب گولی لگی تھی اور وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ زخمی نوجوان کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تھی جو مگر کامیاب نہیں ہو سکی۔اُنکے سوگواروں میں اُنکی نئی نویلی دُلہن ،تین بھائی اور ادھیڑ عمر کے والدین ہیں۔

”اب دیکھئے کہ کیا حال ہوا ہے کشمیر کا ،ہمارے گاوں کے ایک لڑکے کو بھارت کے لئے کام کرنے کے لئے مارا گیا اور ایک کو بھارت نے مار ڈالا….یہ کشمیر کے درد کو سمجھنے کے لئے کافی ہے“۔

نصیر کی ایک کمبل میں لپٹی لاش یہاں پہنچی تو گاوں میں کہرام مچ گیا،احتجاجی مظاہرے ہوئے اور پھر سینکڑوں لوگوں نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ اُنہیں قبر میں اُتار کر منوں مٹی تلے ہمیشہ کے لئے سُلادیا۔کئی بزرگ کہہ رہے تھے”یہ عمر تو تھی نہیں اس بچے کے دفنائے جانے کی،لیکن کوئی کیا کرسکتا ہے“۔

گاوں والے نصیر کو دفناکر گھروں کو نہیں لوٹے ہیں بلکہ اُنہیں گاوں کے ایک اور بیٹے کی لاش کا انتظار ہے۔چناچہ کئی لوگ آپس میں کہہ رہے تھے”اب گھر کیا لوٹنا ابھی سُنا ہے کہ وہ لوگ راستے میں ہیں،آتے ہی ہونگے بس “۔اُنہیں انتظار تھا شہزاد دلاور صوفی کی لاش کاکہ جنہیں نصیر کے بھارتی فورسز کی گولی کا شکار ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعدبھارت مخالف جنگجووں نے رنگریٹ سے محض دو ڈھائی کلومیٹر دور حیدرپورہ میں گولی مار کرہلاک کردیا۔صوفی پولس کی آئی آر پی کے سپاہی تھے اور وہ اُسوقت پولس پارٹی کا حصہ تھے کہ جس پر شام گئے جنگجووں نے اچانک حملہ کردیا۔صوفی اور اُنکے ایک اور ساتھی زخمی ہوگئے،حالانکہ اُنکے ساتھی کی ران میں گولی لگی ہے اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں اُنکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم شہزاد دلاور کی قسمت خراب تھی کہ ایک گولی اُنکے پیٹ کو چیرتی ہوئی نکل گئی اور وہ ڈاکٹروں کی لاکھ کوششوں کے باوجود بھی جانبر نہیں ہوسکے۔

ایک ہی دن دو بیٹوں کی لاشیں ملنے پر اشٹنگو ماتم کُناں ہے اور اس گاوں کا یہ ماتم اپنے آپ میں کشمیر کی ایک وسیع کہانی سموئے ہوئے ہے۔جیسے کہ یہاں کے ایک بزرگ نے کہا”اب دیکھئے کہ کیا حال ہوا ہے کشمیر کا ،ہمارے گاوں کے ایک لڑکے کو بھارت کے لئے کام کرنے کے لئے مارا گیا اور ایک کو بھارت نے مار ڈالا….یہ کشمیر کے درد کو سمجھنے کے لئے کافی ہے“۔

Tags: Freedom MovementHizbul MujahideenJammu and KashmirKashmir DisputeMilitancy
Share24Tweet15Share6Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
02/03/2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
28/02/2023
145
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ
جموں کشمیر

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

by تفصیلات نیوز ڈیسک
21/02/2023
139
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا
جموں کشمیر

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

by تفصیلات نیوز ڈیسک
17/02/2023
115
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!
بھارت

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

by تفصیلات نیوز ڈیسک
17/02/2023
114
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

03/02/2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

19/08/2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

18/02/2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

01/02/2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version