• Latest
  • Trending
  • All
شریف فوج سے پوچھ کرجندل سے ملےہیں

شریف فوج سے پوچھ کرجندل سے ملےہیں

11/05/2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

21/02/2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

18/02/2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

17/02/2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

17/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Saturday, July 5, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home دیگر اہم خبریں

شریف فوج سے پوچھ کرجندل سے ملےہیں

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
11/05/2017
in دیگر اہم خبریں
1 min read
0
شریف فوج سے پوچھ کرجندل سے ملےہیں
49
SHARES
140
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 

اسلام آباد//
پاکستان کی سول قیادت نے فوج کے اعلیٰ حکام کو بتایا ہے کہ بھارتی تاجر سجن جندل کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کی حالیہ غیر رسمی ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ تھی۔
بھارت میں سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے ارب پتی تاجر سجن جندل نے اپنے چند دوستوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے تفریحی مقام مری میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

دفتر خارجہ نے اس غیر رسمی ملاقات کو نجی قرار دیتے ہوئے اس پر بات کرنے سے انکار کیا تھا جبکہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اس بارے میں میڈیا میں ہونے والی چہ مہ گوئیوں کے جواب میں ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سجن جندل وزیراعظم نواز شریف کے پرانے دوست ہیں اور دو دوستوں کی ملاقات کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔
تاہم بعض اہم سرکاری ذرائع نے ایک برطانوی ادارے کو بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی ایک حالیہ ملاقات میں سجن جندل کے دورہ پاکستان کے بارے میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعتماد میں لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فوجی قیادت کو بتایا ہے کہ سجن جندل اہم انڈین حکام کی ایما پر ان سے ملے تھے اور یہ ملاقات انڈیا اور پاکستان کی کشیدگی کم کرنے کی انڈین کوشش کا حصہ ہے۔دوسری طرف فوجی قیادت نے بھی سجن جندل کی وزیراعظم سے ملاقات کے بارے میں اپنے افسران کو اعتماد میں لیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے کہ سجن جندل کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ ہے۔

فوجی قیادت کی طرف سے یہ پیغام فوجی افسروں میں ایک ایسے وقت میں پہنچایا جا رہا ہے جب ملک میں بعض حلقوں میں سجن جندل کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔خاص طور پر ایسے وقت میں جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے وزیراعظم کی ایک ایسی بھارتی شخصیت سے نجی ملاقات کو پسند نہیں کیا جا رہا تھا جو بھارتی سیاسی اشرافیہ سے قریبی تعلق رکھتی ہے۔

وزیراعظم کے قریبی سمجھے جانے والے حکمران جماعت کے ایک رہنما نے بتایا کہ وزیراعظم نے سجن جندل سے ملاقات کے مندرجات کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے البتہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے کہ سجن جندل دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انھوں نے اس بارے میں فوجی قیادت کو اعتماد میں لیا ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سجن جندل کی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اور اس کے بعد اس بارے میں کیا پیش رفت ہوئی ہے۔تاہم پاکستان کی فوجی قیادت نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کسی بھی موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل میں بیک چینل یا سفارتی سطح پر ہونے والے رابطوں کا موضوع نہیں ہوں گے۔

فوجی قیادت کا اس بارے میں مؤقف ہے کہ کلبھوشن کو کسی قیمت پر بھی کسی ‘لین دین’ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اور وہ ضروری قانونی کارروائیاں پوری ہونے کے بعد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔

Tags: ArmyBack Channel DiplomacyBajwaindiaNawaz ShariefPakistan
Share20Tweet12Share5Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم
تازہ ترین

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

by تفصیلات نیوز ڈیسک
21/02/2023
119
تُرکی میں 10دن بعد لڑکی کو زندہ نکالا گیا
دیگر اہم خبریں

تُرکی میں 10دن بعد لڑکی کو زندہ نکالا گیا

by تفصیلات نیوز ڈیسک
17/02/2023
122
یوکرینی صدر کو خود کُشی کیلئے پستول کی پیشکش
تازہ ترین

یوکرینی صدر کو خود کُشی کیلئے پستول کی پیشکش

by تفصیلات نیوز ڈیسک
16/02/2023
139
نا اہلی کیس… عمران عدالت میں طلب
دیگر اہم خبریں

عمران خان گرفتار ہونے والے ہیں لیکن کب۔۔؟

by تفصیلات نیوز ڈیسک
16/02/2023
115
زلزلہ زدہ تُرکی میں 8دن بعد مزید نو افراد کو زندہ نکالا گیا

زلزلہ زدہ تُرکی میں 8دن بعد مزید نو افراد کو زندہ نکالا گیا

by تفصیلات نیوز ڈیسک
15/02/2023
125
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

03/02/2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

19/08/2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

18/02/2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

01/02/2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version