• Latest
  • Trending
  • All
نا اہلی کیس… عمران عدالت میں طلب

عمران خان کی مودی بھکتی کا مطلب کیا ہے؟

11/04/2019

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

21/02/2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

18/02/2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

17/02/2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

17/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Friday, July 4, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

عمران خان کی مودی بھکتی کا مطلب کیا ہے؟

صریر خالد by صریر خالد
11/04/2019
in تازہ ترین
1 min read
0
نا اہلی کیس… عمران عدالت میں طلب
61
SHARES
173
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایک اہم وقت پر معنی خیز ”حمایت“کرنے کو لیکر کشمیرمیں مختلف قسم کے تبصرے ہورہے ہیں۔بعض لوگ ”مسلمانوں کے قاتل“کی حمایت کرنے پر عمران خان کی شدید تنقید کررہے ہیں تو بعض اسے ”آئی ایس آئی کی ایک چال“قرار دے رہے ہیں۔عمران خان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ خان نے لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلہ سے محض ایک دن قبل مودی کی ”تعریفیں“کرکے بھاجپا کی مدد کی ہے تو دوسری جانب بعض مبصرین عمران خان کے اسی اقدام کو خود بھاجپا کے مفادات کے منافی بتاتے ہوئے اسے پارٹی کیلئے ایک بڑا دھچکہ قرار دے رہے ہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ہندوستانی پارلیمنٹ کے انتخابات کے پہلے مرحلہ سے محض ایک دن قبل انتہائی اہم اور معنیٰ خیز بیان دیتے ہوئے ہندوستان میں نریندر مودی کی سرکار کے لوٹ آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا ہے”اگر انڈیا کے انتخابات میں مودی پھر سے کامیاب ہوجاتے ہیں تو مفاہمتی پراسس بحال ہونے کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے“۔انکا کہنا تھا” اگر ہندوستان بھر میں کانگریس پارٹی کامیاب ہوجاتی ہے تو شاید وہ پاکستان کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کا حل تلاش کرنے میں تھوڑی جھجک محسوس کرےگی کیوں کہ انہیں دائیں بازو سیاسی جماعتوں کے سخت ردعمل کا ڈر ہے تاہم اگر نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی الیکشن میں کامیاب ہوتی ہے تو شاید کشمیر کے معاملے پر کوئی حل تلاش کیا جاسکے“۔گویا اس بیان سے عمران خان نے اپنا ووٹ مودی کو دیا ہے اور انہی کو دوبارہ وزیر اعظم بنتے دیکھنا چاہا ہے۔حالانکہ خود ہندوستان میں فرقہ پرست جماعتوں کو چھوڑ کر سبھی کا ماننا ہے کہ سکیولر طاقتوں کو کسی بھی طرح ایک ہوکر مودی کو ہرانا چاہیئے کیونکہ انکے دور میں نہ صرف اقلیتوں کا جینا محال ہوگیاہے بلکہ اہم اداروں کی اعتباریت بھی ختم ہوگئی ہے اور ہندوستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہونے لگا ہے۔عمرن خان کا بیان اسلئے زیادہ ہی اہم ہے کہ انہوں نے لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ سے محض ایک دن پہلے بولا ہے۔

”جو کچھ آئی ایس آئی یا بھارت کے کسی بھی دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی چاہے گی اور پھر بسیار کوششوں کے باوجود بھی حاصل نہیں کر پائے گی وہ مودی صاحب نے خود ہی کرکے دکھایا۔ملک میں ہندومسلم فساد ہو یا ملکی معشیت کی تباہی،انسانوں کی زندگی پر گائے جیسے جانواروں کو ترجیح دیکرہندوستان کو ایک غیر مہذب ملک ثابت کرنا ہو یا اس طرح کی کوئی اور بات،اس سب سے علمی سطح پر ہندوستان کی عزت اور اعتبار خراب ہورہا ہے لہٰذا آئی ایس آئی ہی کیا بلکہ ملک کا کوئی بھی دشمن ان حالات اور اس نظام کے جاری رکھنے کی تمنا ہی نہیں کرے گا بلکہ اسکے لئے عملاََ کوشش بھی کرے گا“۔

کشمیر میں بعض جذباتی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا کرکے عمران خان نے فرقہ پرستوں کی مدد کی ہے۔چناچہ فیس بُک پر اشرف حماد نامی ایک نامور کالم نویس نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کو جیسے وہ مظالم دکھائی نہیں دئے ہیں کہ جو گذشتہ پانچ سال کے دوران کشمیر میں ہوتے رہے۔اسکے علاوہ بھی کئی لوگوں نے عمران خان کو طنزاََ ”امیرالمومنین“کہکر پکارتے ہوئے لکھا کہ کس طرح انہوں نے ایک ”مسلمان دشمن“شخص کے پلڑے میں اپنا وزن ڈال دیا ہے۔تاہم اشرف حماد کے اظہارِ خیال پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی لوگوں نے مختلف تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ”آئی ایس آئی کی چال“ہوسکتی ہے۔ایسا سوچنے والوں کا کہنا ہے کہ چونکہ گذشتہ پانچ سال کے دوران ہندوستان کے کئی اداروں کا اعتبار ختم ہوگیا اور ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہونے لگی لہٰذا آئی ایس آئی چاہتی ہی ہے کہ مودی سرکار لوٹ کر آئے اور ان پالیسیوں کو جاری رکھے کہ جنکی وجہ سے ملک کی عالمی سطح پر تنقید ہوتی آرہی ہے۔کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے ایک طالب علم نے بتایا”جو کچھ آئی ایس آئی یا بھارت کے کسی بھی دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی چاہے گی اور پھر بسیار کوششوں کے باوجود بھی حاصل نہیں کر پائے گی وہ مودی صاحب نے خود ہی کرکے دکھایا۔ملک میں ہندومسلم فساد ہو یا ملکی معشیت کی تباہی،انسانوں کی زندگی پر گائے جیسے جانواروں کو ترجیح دیکرہندوستان کو ایک غیر مہذب ملک ثابت کرنا ہو یا اس طرح کی کوئی اور بات،اس سب سے علمی سطح پر ہندوستان کی عزت اور اعتبار خراب ہورہا ہے لہٰذا آئی ایس آئی ہی کیا بلکہ ملک کا کوئی بھی دشمن ان حالات اور اس نظام کے جاری رکھنے کی تمنا ہی نہیں کرے گا بلکہ اسکے لئے عملاََ کوشش بھی کرے گا“۔
بعض مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چونکہ بھاجپا لوگوں سے یہ کہتی آرہی ہے کہ مودی کی ہار پر پاکستان میں جشن منایا جائے گا لہٰذا پاکستان نے ایک معنیٰ خیز بیان دیکر مودی کے ناقدین کی بندوقوں میں گولیاں بھر دی ہیں۔ایسا سوچنے والوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ”تعریفوں“کے بعد اب بھاجپا لوگوں کے جذبات کو یہ کہکر نہیں ابھارسکے گی کہ پاکستان کو غمزدہ کرنے کیلئے بھاجپا کو جتایا جانا ضروری ہے۔
 

Tags: BJPFeaturedImran KhanLok SabhaModi
Share24Tweet15Share6Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
02/03/2023
133
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
02/03/2023
162
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
02/03/2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
28/02/2023
145
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

03/02/2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

19/08/2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

18/02/2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

01/02/2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version