• Latest
  • Trending
  • All
خانقاہِ معلیٰ میں آ گ،گنبد کو نقصان دِلوں میں درد!

خانقاہِ معلیٰ میں آ گ،گنبد کو نقصان دِلوں میں درد!

16/11/2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

28/02/2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

22/02/2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

21/02/2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

21/02/2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

21/02/2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

18/02/2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

17/02/2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

17/02/2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Friday, July 4, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

خانقاہِ معلیٰ میں آ گ،گنبد کو نقصان دِلوں میں درد!

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
16/11/2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
خانقاہِ معلیٰ میں آ گ،گنبد کو نقصان دِلوں میں درد!
125
SHARES
357
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// وادی کشمیر میں مسلمانوں کی معروف اور قدیم ترین خانقاہ آگ کی ایک پُر اسرار واردات میں جزوی طور تباہ ہوگئی ہے جسکی وجہ سے اس خانقاہ کے ساتھ عقیدت رکھنے والوں میں افسوس اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔خانقاہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو آگ لگی اور جونہی آس پڑوس کی بستی کے لوگوں نے اس زیارت گاہ کی اوپری منزل سے لپٹیں بلند ہوتے دیکھیں وہ واویلا کرتے ہوئے باہر آئے اور اسکے ساتھ ہی آگ بھجانے والے عملہ کو بلایا گیا جس نے مقامی لوگوں کی اعانت سے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔تاہم تب تک خانقاہ کے گنبد اور چھت کو خاصا نقصان پہنچا تھا۔

میرا جگر درد کررہا ہے،اگر میر سید علی ہمدانی (رح)یہاں نہ آئے ہوتے تو ہم مسلمان ہی کہاں ہوتے،یہ(خانقاہ)اسلام کی ایک نشانی ہے

خانقاہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے تاہم بعض لوگوں نے واقعہ کا عینی شاہد ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واردات آسمانی بجلی گرنے سے پیش آئی ہے۔آج صبح خانقاہ کے باہر واویلا کرنے والے ہزاروں لوگوں میں سے کئی ایک نے بتایا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے آسمانی بجلی گرتے دیکھی جسکی وجہ سے خانقاہ کو آگ لگ گئی۔اسکے ساتھ ہی یہاں چہ گوئیاں کرتے ہوئے لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ زمین پر روز بروز برے کام ہونے کی وجہ سے قدرت نے اپنی ناراضگی کا عندیہ دیا ہے۔ایک پولس افسرنے تاہم کہا کہ انہوں نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

سرینگر شہر کے پائین علاقہ میں جہاں یہ خانقاہ واقعہ ہے اس پورے علاقے کو اس خانقاہ کی وجہ سے خانقاہ کے نام سے ہی پکارا جاتا ہے اور یہ یہاں کی تاریخی جامع مسجد سے قریب ایک کلومیٹر دور زینہ کدل کے قریب دریائے جہلم کے کنارے واقعہ ہے۔خانقاہِ معلیٰ نامی عبادت گاہ چودہویں صدی کے ابتدائی دور میں وسطی ایشیا اور فارس سے کشمیر آنے والے مسلم علماءکی طرف سے وادی میں اسلام متعارف کرائے جانے کے بعد تعمیر کی گئی تھی اور اس کا شمار ہمالیائی خطے کی اولین مساجد میں ہوتا ہے۔ اس خانقاہ کو سلسلہِ کبرویہ سے تعلق رکھنے والے مبلغ میر سید علی ہمدانی کا مسکن اور کشمیر میں اسلام کی تبلیغ کا ابتدائی مرکز بھی خیال کیا جاتا ہے۔میر سید علی کا تعلق ایران کے ہمدان شہر سے تھا اور وہ چودہویں صدی کے اواخر میں کشمیر آئے تھے۔ انہوں نے کشمیر میں اسلام کے پیغام کو عام کیا تھایہاں تک کہ انہیں کشمیر میں بانی اسلامی کی طرح دیکھا جاتا ہے۔مورخین کے مطابق،کشمیریوں میں امیرِ کبیر کے نام سے مشہور، میر سید علی کی تبلیغ سے 37 ہزار لوگوں نے اسلام قبول کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خانقاہ میں جو مقامی اور وسطی ایشیا کے فنِ تعمیر کا ایک نادر نمونہ ہے آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں لگی جس سے خانقاہ کی چھت اور منارہ تباہ ہوگئے۔

آئے دنوں پھیلتی جارہی بے حیائی اور گناہوں کی وجہ سے اس طرح کی وارداتیں پیش آرہی ہیں

جائے واردات پر صبح سویرے سے سرکاری حکام کا رش لگا ہوا تھا جو نقصان کا جائزہ لینے کیلئے آرہے تھے جبکہ دوپہر کے قریب وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی یہاں حاضری دی اور نقصان کا جائزہ لیا۔یہاں جمع لوگ انتہائی افسوس کا اظہار کر رہے تھے اور ان میں سے بیشتر کا کہنا تھا کہ وہ اس واردات کی وجہ سے دل میں درد محسوس کررہے ہیں۔چناچہ نم آنکھوں کے ساتھ ایک بزرگ کا کہنا تھا”میہ چھہ جگرس دگ ،یہ خانقاہ چھہ اسلامچ نشانی،اگر شاہِ ہمدان یور آسہن نہ آمت نہ ائس کتیہ آسہو مسلمان“ (میرا جگر درد کررہا ہے،اگر میر سید علی ہمدانی (رح)یہاں نہ آئے ہوتے تو ہم مسلمان ہی کہاں ہوتے،یہ(خانقاہ)اسلام کی ایک نشانی ہے)۔تاہم لوگ ایکدوسرے کو یہ کہکر تسلی دے رہے تھے کہ خانقاہ کو معمولی نقصان ہوا ہے اور یہ تباہ ہونے سے بچ گئی ہے۔یہاں موجود بعض خواتین آپس میں یہ کہہ رہی تھیں کہ آئے دنوں پھیلتی جارہی بے حیائی اور گناہوں کی وجہ سے اس طرح کی وارداتیں پیش آرہی ہیں۔

محبوبہ کے یہاں پہنچنے پر تب صورتحال دلچسپ ہوگئی کہ جب یہاں موجود لوگوں نے اسلام اور آزادی کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔

اس دوران محبوبہ کے یہاں پہنچنے پر تب صورتحال دلچسپ ہوگئی کہ جب یہاں موجود لوگوں نے اسلام اور آزادی کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔وزیر اعلیٰ نے حکام کو خانقاہ کی تعمیر نو کا منصوبہ مرتب کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ خانقاہ کو اپنی اصل حیت میں بحال کیا جائے گا۔انہوں نے حکام کو سبھی زیارتگاہوں کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی ہے ۔

Tags: FeaturedFireIslamkashmirKhanqah e MoulaSHah e Hamdan
Share50Tweet31Share13Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
03/03/2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
02/03/2023
133
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
02/03/2023
162
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
02/03/2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
28/02/2023
146
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

03/02/2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

19/08/2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

18/02/2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

01/02/2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

03/03/2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

02/03/2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

02/03/2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

02/03/2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version