• Latest
  • Trending
  • All
سبز پہننے پر پوری کی پوری کرکٹ ٹیم گرفتار

سبز پہننے پر پوری کی پوری کرکٹ ٹیم گرفتار

اپریل 7, 2017
کشمیری شیعہ عالم نے بھی قران کے بارے میں بڑی بات کہدی

کشمیری شیعہ عالم نے بھی قران کے بارے میں بڑی بات کہدی

مارچ 14, 2021
ریاستی سرکار کی مولوی عمر کو دورے کی کھلی دعوت!

ہند و پاک تعلقات اور مولوی عمر کی رہائی

مارچ 5, 2021
پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

مارچ 5, 2021
بلیوارڈ روڈ کے ڈھ جانے کی اصل وجہ  معلوم ۔۔۔۔

بلیوارڈ روڈ کے ڈھ جانے کی اصل وجہ معلوم ۔۔۔۔

مارچ 5, 2021
موٹر سائیکل کی چوری کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید

موٹر سائیکل کی چوری کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید

مارچ 5, 2021
ہفتوں پہلے بھیجے گئے وٹس اپ کو ڈلیٹ کرنا ممکن!

15مئی سے واٹس ایپ کے بند ہونے کا اعلان

فروری 23, 2021
جعلی خط سے سنسنی،ایف آئی آر درج

جعلی خط سے سنسنی،ایف آئی آر درج

فروری 23, 2021
کشمیری صحافی نے ریکارڈ بنایا،گنیز بُک میں ۔۔۔۔۔

کشمیری صحافی نے ریکارڈ بنایا،گنیز بُک میں ۔۔۔۔۔

فروری 23, 2021
نامور خطیب منظور کرمانی سڑک حادثے میں فوت

نامور خطیب منظور کرمانی سڑک حادثے میں فوت

فروری 23, 2021
مولانا طارق جمیل نے اپنا فیشن برانڈ لانچ کیا

مولانا طارق جمیل نے اپنا فیشن برانڈ لانچ کیا

فروری 22, 2021
بی ایس ایف کیمپ کے اندر جھڑپ ختم،تیسرا فدائی بھی جاں بحق

برزلہ حملہ:سکیورٹی ایجنسیوں کیلئے بڑا چلینج

فروری 23, 2021
محبوبہ مفتی چھٹی بار پی ڈی پی  کی صدر ”منتخب“!

ہندوستانیوں نے کشمیر کا تماشا دیکھا آج خود بھُگت رہے ہیں

فروری 20, 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
9th Year of Publication
-18 °c
پیر, اپریل 12, 2021
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں و کشمیر
  • بھارت
  • پاکستان
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں و کشمیر
  • بھارت
  • پاکستان
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home دیگر اہم خبریں

سبز پہننے پر پوری کی پوری کرکٹ ٹیم گرفتار

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
اپریل 7, 2017
in دیگر اہم خبریں, کھیل/سائنس
1 min read
0
سبز پہننے پر پوری کی پوری کرکٹ ٹیم گرفتار

وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ کا سکرین شاٹ

45
SHARES
128
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گاندربل // سرینگر کے پڑوسی ضلع گاندربل میں پولس نے ایک پوری کرکٹ ٹیم کو گرفتار کر لیا ہے جس پر حال ہی کھیلے گئے ایک میچ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جیسی وردی پہننے اور وہاں کا قومی ترانہ گانے کا الزام ہے۔ٹیم کو ایک ویڈیو کے سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے کہ جس میں کھلاڑیوں کا ”جُرم“عیاں ہے۔سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹوں پر دو ایک دن قبل ایک ویڈیو کلپ دیکھی گئی جس میں ایک پوری کرخت ٹیم کو بین الاقوامی کرکٹ ستاروں کی طرح کھڑا سبز وردی پہنے پاکستان کا قومی ترانہ ”پاک سرزمین شاد باد“گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔اس مختصر ویڈیو کو دیکھنے پر یوں لگتا تھا کہ جیسے پاکستان کی قومی ٹیم کہیں میچ کھیلنے سے قبل روایتی انداز میں اپنا ترانہ گا رہی ہو حالانکہ یہ گاندربل ضلع کے مقامی نوجوانوں کی ایک ٹیم تھی۔ویڈیو کے جاری ہوتے ہی یہ وائرل ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اسے ہزاروں بار شئیر کیا گیا ، اس پر سینکڑوں کومنٹ اور لائکس آئے۔گاندربل پولس کے ایس پی فیاض احمد کے مطابق انہوں نے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ویڈیو میں نظر اںے والے لڑکوں کی پہچان کرکے کئی جگہوں پر چھاپے مارے اور ان سبھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وادی کشمیر میں پیش آںے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
پولس کا کہنا ہے کہ معاملے کی گہرائی سے تحقیقات جاری ہے اور یہ دیکھا جارہا ہے کہ ان کھلاڑیوں نے خود ہی پاکستانی ٹیم کی مشابہت کی ہے یا یہ کوئی اور مقصد سے کیا گیا کام ہے۔معلوام ہوا ہے کہ ان لڑکوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور یہ بات سامنے آںے ہے کہ ٹورنامنٹ کے منتظمین میں ایک کا تعلق سرینگر کے پائین علاقہ سے ہے جہاں آئے دنوں علیٰحدگی پسند نوجوان سنگبازی کرتے نظر آتے ہیں اور پاکستانی پرچم اٹھائے جلوس نکالتے رہتے ہیں۔پولس کا تاہم ماننا ہے کہ گرفتار شدگان کا ابھی تک کوئی مجرمانہ ریکارڈ سامنے نہیں آیا ہے اور ابھی تک کی تحقیقات کے مطابق وہ کسی خاص گروہ یا تنظیم وغیرہ کے ساتھ وابستہ نہیں ہیں اور ان میں سے کسی پر بھی ماضی میں کسی علیٰحدگی پسند سرگرمی کا کوئی الزام نہیں ہے۔البتہ پولس اس خدشے کو دور کرنا چاہتی ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے پیچھے کوئی بُری نیت یا کوئی تخریبی سوچ کارفرما تو نہیں رہی ہے۔
وادی¿ کشمیر میں کرکٹ کا لوگوں کو جنون ہے اور پاکستانی ٹیم کے لئے حمایت کوئی راز نہیں ہے۔چناچہ ابھی تک کئی بار ایسا ہوا ہے کہ جموں کشمیر سے باہر کی یونیورسٹیز میں زیر تعلیم کشمیری طلباءنے پاکستان اور ٹیم انڈیا کے بیچ میچ کے دوران پاکستان کے لئے تالیاں بجائیں اور اس پر ہنگامے ہوئے۔میرٹھ کی ایک یونیورسٹی نے ایسا کرنے پر چند سال قبل ایک ساتھ کئی کشمیری طلباءکو نکال باہر کردیا تھا اور یہ معاملہ کئی دنوں تک سرخیوں میں رہا تھا۔البتہ مبصرین کا اندازہ ہے کہ گاندربل میں پیش آمدہ واقعہ کے پیچھے کوئی بڑا مقصد کارفرما نہیں ہوسکتا ہے اور یہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے یہاں کے کرکٹ پرستاروں کی محبت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔تاہم بعض مبصرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ ہو نہ ہو ان کھلاڑیوں نے گرین شرٹ پہن کر نئی دلی کو چِڑانا چاہا ہو تاکہ یہاں کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خاموشی ٹوٹ جائے اور مذاکرات کی ضرورت محسوس کی جائے۔یاد رہے کہ مرکز میں بی جے پی کی سرکار کے بر سر اقتدار آںے کے بعد سے ابھی تک مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے کوششیں ہونا تو دور مرکز نے اس حوالے سے خاص لب کشائی تک نہیں کی ہے۔چناچہ وزیر اعظم مودی کئی بار ریاست کے دورے پر آئے تاہم اپنے پیش رو وزرائِ اعظم یا بڑے لیڈروں کے برعکس انہوں نے مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کر رکھی حالانکہ کشمیر کی صورتحال دھماکہ خیز بنی ہوئی ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے کشمیری رہنماوں اور پاکستانی قیادت کے ساتھ مذاکرات کی شروعات کو وقت کی اہم ضرورت بتایا ہے۔وزیر اعظم نے حال ہی جموں-سرینگر شاہراہ پر ایشیاءکی طویل ترین ٹنل کا افتتاح کیا تو اس دوران بھی انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرنے کی بجائے اپنی تقریر کو ”ترقی اور سیاحت“تک محدود رکھا۔مبصرین کا ماننا ہے کہ اس اپروچ کی وجہ سے وادی کشمیر میں نئی دلی کے تئیں بے گانگی، غصہ اور فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے۔

Tags: CricketGreen ShirtskashmirPak SarzameenPakistan
Share18Tweet11Share5Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

ہفتوں پہلے بھیجے گئے وٹس اپ کو ڈلیٹ کرنا ممکن!
تازہ ترین

15مئی سے واٹس ایپ کے بند ہونے کا اعلان

by تفصیلات نیوز ڈیسک
فروری 23, 2021
160
ٹرمپ سبھی الزامات سے بری
دیگر اہم خبریں

ٹرمپ سبھی الزامات سے بری

by تفصیلات نیوز ڈیسک
فروری 14, 2021
138
خبردار! سائبر رضاکار آپ کو دیکھ رہے ہیں!
تازہ ترین

خبردار! سائبر رضاکار آپ کو دیکھ رہے ہیں!

by صریر خالد
فروری 23, 2021
151
امریکہ آلِ سعود کی یمن مخالف جنگ سے الگ
دیگر اہم خبریں

امریکہ آلِ سعود کی یمن مخالف جنگ سے الگ

by تفصیلات نیوز ڈیسک
فروری 5, 2021
140
ہارٹ اٹیک کے سلسلہ نے سرکار کو جگا دیا
کھیل/سائنس

ہارٹ اٹیک کے سلسلہ نے سرکار کو جگا دیا

by صریر خالد
فروری 4, 2021
172
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

فروری 3, 2021
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

فروری 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

فروری 1, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

اگست 19, 2018
اگرپاکستان نہ بنتا؟

اگرپاکستان نہ بنتا؟

3

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
کشمیری شیعہ عالم نے بھی قران کے بارے میں بڑی بات کہدی

کشمیری شیعہ عالم نے بھی قران کے بارے میں بڑی بات کہدی

مارچ 14, 2021
ریاستی سرکار کی مولوی عمر کو دورے کی کھلی دعوت!

ہند و پاک تعلقات اور مولوی عمر کی رہائی

مارچ 5, 2021
پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

مارچ 5, 2021
بلیوارڈ روڈ کے ڈھ جانے کی اصل وجہ  معلوم ۔۔۔۔

بلیوارڈ روڈ کے ڈھ جانے کی اصل وجہ معلوم ۔۔۔۔

مارچ 5, 2021
Tafseelat - تفصیلات

9th Year of Publication
Copyright © 2021 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں و کشمیر
  • بھارت
  • پاکستان
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

9th Year of Publication
Copyright © 2021 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In