• Latest
  • Trending
  • All

لوگ ٹراول ہسٹری کیوں چھُپاتے ہیں،وجہ سامنے آگئی!

مارچ 29, 2020
کشمیری شیعہ عالم نے بھی قران کے بارے میں بڑی بات کہدی

کشمیری شیعہ عالم نے بھی قران کے بارے میں بڑی بات کہدی

مارچ 14, 2021
ریاستی سرکار کی مولوی عمر کو دورے کی کھلی دعوت!

ہند و پاک تعلقات اور مولوی عمر کی رہائی

مارچ 5, 2021
پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

مارچ 5, 2021
بلیوارڈ روڈ کے ڈھ جانے کی اصل وجہ  معلوم ۔۔۔۔

بلیوارڈ روڈ کے ڈھ جانے کی اصل وجہ معلوم ۔۔۔۔

مارچ 5, 2021
موٹر سائیکل کی چوری کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید

موٹر سائیکل کی چوری کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید

مارچ 5, 2021
ہفتوں پہلے بھیجے گئے وٹس اپ کو ڈلیٹ کرنا ممکن!

15مئی سے واٹس ایپ کے بند ہونے کا اعلان

فروری 23, 2021
جعلی خط سے سنسنی،ایف آئی آر درج

جعلی خط سے سنسنی،ایف آئی آر درج

فروری 23, 2021
کشمیری صحافی نے ریکارڈ بنایا،گنیز بُک میں ۔۔۔۔۔

کشمیری صحافی نے ریکارڈ بنایا،گنیز بُک میں ۔۔۔۔۔

فروری 23, 2021
نامور خطیب منظور کرمانی سڑک حادثے میں فوت

نامور خطیب منظور کرمانی سڑک حادثے میں فوت

فروری 23, 2021
مولانا طارق جمیل نے اپنا فیشن برانڈ لانچ کیا

مولانا طارق جمیل نے اپنا فیشن برانڈ لانچ کیا

فروری 22, 2021
بی ایس ایف کیمپ کے اندر جھڑپ ختم،تیسرا فدائی بھی جاں بحق

برزلہ حملہ:سکیورٹی ایجنسیوں کیلئے بڑا چلینج

فروری 23, 2021
محبوبہ مفتی چھٹی بار پی ڈی پی  کی صدر ”منتخب“!

ہندوستانیوں نے کشمیر کا تماشا دیکھا آج خود بھُگت رہے ہیں

فروری 20, 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
9th Year of Publication
-18 °c
پیر, اپریل 12, 2021
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں و کشمیر
  • بھارت
  • پاکستان
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں و کشمیر
  • بھارت
  • پاکستان
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

لوگ ٹراول ہسٹری کیوں چھُپاتے ہیں،وجہ سامنے آگئی!

صریر خالد by صریر خالد
مارچ 29, 2020
in تازہ ترین, جموں و کشمیر
1 min read
0
40
SHARES
115
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جموں کشمیر میں کرونا وائرس کے پھیلاو کی سب سے بڑی وجہ لوگوں کا اپنی ”ٹراول ہسٹری“یعنی بیرون جموں کشمیر کے اسفار کو چھپانا اور وقت پر علاج نہ کرانا ہے۔اس سلسلے میں حکومتی اہلکاروں سے لیکر عام لوگوں تک سبھی سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے اپیلیں کرتے ہوئے ایکدوسرے کو اس جُرم کے ارتکاب سے پرہیز کی صلاح دیتے ہیں لیکن مسئلہ بنا ہوا ہے۔
حالانکہ جموں کشمیر سے باہر جانا اور پھر وطن لوٹنا کوئی جرم تو ہے نہیں پھر لوگ اس بارے میں کیوں چھپاتے ہیں؟ اس بارے میں سرکاری حکام نے بھی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی ہے لیکن دماغ پر زور دینے سے ایک وجہ بہ آسانی سمجھ میں آتی ہے۔کرونا وائرس یقیناََ انتہائی مہلک اور ڈرا دینے والی بیماری ہے، کہ جس نے اپنے آپ کو سُپر پاور کہلاتے ہوئے ساری دنیا کو پیروں تلے دباچکے امریکہ و یورپ تک کو ناکوں چنے چبوائے ہیں،تاہم بد نصیبی یہ ہے کہ ہمارے یہاں اسے ایک بیماری کی بجائے ایک بدنامی کی طرح دیکھا جانے لگا ہے۔گو اس بیماری نے دنیا میں لاکھوں لوگوں کو شکار بنایا ہے اور ان سب میں ایسا ایک بھی نہیں ہوسکتا ہے کہ جس نے جان بوجھ کر یہ بیماری کہیں سے لے لی ہو لیکن اسکے باوجود بھی ہم کرونا کا شکار ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کرنے کی بجائے انہیں اور انکے لواحقین کومجرموں کی طرح دیکھنے لگے ہیں۔شائد یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنے اسفار کے بارے میں بتانے کی بجائے سسک سسک کر مرنے کو ترجیح دیتے ہیں حالانکہ یہ بیماری ایسی ہے کہ اپنے متاثرین کو سکون سے مرنے تو دیتی نہیں ہے بلکہ ساتھ ساتھ ساتھ باقی لوگوں بلکہ یہ لوگ ساری دنیا کیلئے دور نہ ہونے والا خطرہ بن جاتے ہیں۔

جیسا کہ پہلے ہی واضح کیا جاچکا ہے کرونا وائرس میل ملاپ سے پھیلتا ہے لہٰذا جب لوگ اپنے سفر کے بارے میں بتائے بغیر گھر بیٹھے ہیں تو وہ ایک تو اپنے لئے خطرہ ہوتے ہی ہیں ساتھ ہی سماج کیلئے بھی بہت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں

وادی کشمیر کے ہزاروں لوگ تعلیم و تربیت،کاروبار،روزگار،مذہبی سرگرمیوں،علاج و معالجہ یا اس طرح کی دیگر وجوہات کیلئے بیرون جموںکشمیر یا بیرون ملک جاتے رہتے ہیں۔دنیا میں کرونا وائرس کی وبائی بیماری پھوٹنے پر ایسے بے شمار لوگ وطن لوٹ آئے ہیں اور ان میں سے کئی لوگ کرونا وائرس سے آلودہ تھے اور اب یہاں اس مرض کے پھیلنے کی وجہ بن رہے ہیں۔
حالانکہ حکام نے ہوائی اڈے اور زمینی راستے پر کئی جگہوں پر مسافروں کی جانچ کی سہولیات رکھی ہوئی تھیں تاہم اسکے باوجود بھی کئی لوگ ”چور دروازے“سے وادی وارد ہوکر لازمی قرنطینیہ میں جانے کی بجائے گھر بیٹھے ہیں۔ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے ایک ڈاکٹر سجاد بٹ کا کہنا ہے”ایسے لوگ سمجھیں خطرناک بم کی طرح ہیں،جیسا کہ پہلے ہی واضح کیا جاچکا ہے کرونا وائرس میل ملاپ سے پھیلتا ہے لہٰذا جب لوگ اپنے سفر کے بارے میں بتائے بغیر گھر بیٹھے ہیں تو وہ ایک تو اپنے لئے خطرہ ہوتے ہی ہیں ساتھ ہی سماج کیلئے بھی بہت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔وجہ جو بھی رہی ہو لیکن ابھی تک ہم نے دیکھا کہ کشمیر میں جتنے بھی لوگ متاثر ہوئے ہیں وہ اسی لئے متاثر ہوئے ہیں کہ ان تک یہ بیماری پہنچانے والے بروقت ماہرین تک نہیں پہنچ سکے تھے اور جو لوگ متاثر ہوئے ہیں وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ جن سے وہ مل رہے ہیں وہ اپنے اندر کرونا وائرس رکھے ہوئے ہیں“۔وہ کہتے ہیں”کوئی بھی مریض ہو اسکے ساتھ ہمدردی ہونی چاہیئے اور پھر ہمارے مذہب نے بھی ہمیں مریضوں کیلئے دعا کرنا اور انسے اپنے لئے دعا کروانا سکھایا ہے۔تاہم انہیں اعتراف ہے کہ جس طرح کبھی ایڈس کے حوالے سے لوگوں میں غلط فہمی تھی اور اس وجہ سے اس بیماری کا بروقت علاج نہیں ہو پارہا تھا اسی طرح کرونا وائرس کے ساتھ بھیStigmaمنسلک ہوگیا ہے اور یہ اس بیماری کے پھیلاو¿ کی ایک وجہ بن رہی ہے۔
بیرون ریاست سے ابھی دس دن قبل لوٹ چکے ایک شخص،جو اب قرنطینہ میں ہیں،نے بتایا”جس طر ح ڈرے ہوئے ہیں اور کرونا متاثرین کے تئیں جو تاثر پیدا ہوا ہے وہ یقیناََ ڈرا دینے والا ہے۔میں باہر سے لوٹنے کے بعد سات دن تک گھر میں رہا،میں بدنامی سے ڈر رہا تھا لیکن پھر میرے گلے میں درد ہوا اور ایک رشتہ دار نے میرا حوصلہ بڑھایا تو میں نے محکمہ صحت کے حکام سے رابطہ کیا،شکر ہے کہ مجھے کرونا نہیں لگا ہے بلکہ مجھے عام نزلہ ہوچکا تھا جسکے لئے میرا علاج ہوا اور اب میں بااکل ٹھیک ہوں“۔انہوں نے کہا”میرے پڑوسیوں اور رشتہ داروںکو اب بھی معلوم نہیں ہے کہ میں سرکاری قرنطینہ میں ہوں،انہیں پتہ چلا تو میرے خاندان کے ساتھ اچھوتوں جیسا سلوک ہونا خارج از امکان نہیں ہے“۔

میرے پڑوسیوں اور رشتہ داروںکو اب بھی معلوم نہیں ہے کہ میں سرکاری قرنطینہ میں ہوں،انہیں پتہ چلا تو میرے خاندان کے ساتھ اچھوتوں جیسا سلوک ہونا خارج از امکان نہیں ہے

جموں کشمیر میں کرونا وائرس سے جن شخص کا انتقال ہوا ہے وہ ایک انتہائی نیک صفت اور بہترین انسان ہونے کے باوجود طعنہ زنی کا شکار ہوئے اور سوشل میڈیا پر انکے لیکر اس انداز میں باتیں ہوئیں کہ انکے لواحقین کو صفائی دینا پڑی۔ حالانکہ وہ کوئی غیر معروف شخص نہ تھے بلکہ ایک امیر گھرانہ کے معزز شخص ہونے کے ساتھ ساتھ کئی مفلسوں کیلئے مسیحا کا درجہ رکھتے تھے۔کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ سماجیات کے ایک استاد کا کہنا ہے”جب اس طرح کے ایک مشہور بزرگ اور ایک آسودہ حال خاندان کو نہ بخشا گیا تو ایک عام انسان کا اپنے انجام سے ڈرنا قابلِ فہم ہے،میرے خیال میں ہمیں اس وبا سے متاثر ہونے والوں کو حوصلہ دینا چاہیئے تاکہ وہ نہ صرف بر وقت اپنا علاج کرانے پر آمادہ ہوں بلکہ انکے ٹھیک ہونے کے امکانات بھی بڑھ جائیں“۔تاہم انہوں نے ساتھ ہی کہا”لیکن اگر سماج سے حوصلہ ملنے کے باوجود بھی کوئی اپنا سفری احوال یا بیماری کی علامات چھپاتا پھرے،وہ ایک قاتل بلکہ قتلِ عام کرنے والے سے کم نہیں ہے،اسے اس بات کا احساس دلایا جانا چاہیئے کہ یہ سماج کبھی اسے معاف نہیں کرسکتا ہے۔

Tags: Azam KhanCorona VirusCovid19FeaturedPakistanTravel History
Share16Tweet10Share4Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

کشمیری شیعہ عالم نے بھی قران کے بارے میں بڑی بات کہدی
تازہ ترین

کشمیری شیعہ عالم نے بھی قران کے بارے میں بڑی بات کہدی

by تفصیلات نیوز ڈیسک
مارچ 14, 2021
170
ریاستی سرکار کی مولوی عمر کو دورے کی کھلی دعوت!
تازہ ترین

ہند و پاک تعلقات اور مولوی عمر کی رہائی

by صریر خالد
مارچ 5, 2021
195
پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری
تازہ ترین

پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

by نمائندہ تفصیلات
مارچ 5, 2021
153
بلیوارڈ روڈ کے ڈھ جانے کی اصل وجہ  معلوم ۔۔۔۔
تازہ ترین

بلیوارڈ روڈ کے ڈھ جانے کی اصل وجہ معلوم ۔۔۔۔

by صریر خالد
مارچ 5, 2021
180
موٹر سائیکل کی چوری کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید
تازہ ترین

موٹر سائیکل کی چوری کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید

by نمائندہ تفصیلات
مارچ 5, 2021
216
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

فروری 3, 2021
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

فروری 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

فروری 1, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

اگست 19, 2018
اگرپاکستان نہ بنتا؟

اگرپاکستان نہ بنتا؟

3

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
کشمیری شیعہ عالم نے بھی قران کے بارے میں بڑی بات کہدی

کشمیری شیعہ عالم نے بھی قران کے بارے میں بڑی بات کہدی

مارچ 14, 2021
ریاستی سرکار کی مولوی عمر کو دورے کی کھلی دعوت!

ہند و پاک تعلقات اور مولوی عمر کی رہائی

مارچ 5, 2021
پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

پابندی کے باوجود افسروں کی نوکریوں میں توسیع کا سلسلہ جاری

مارچ 5, 2021
بلیوارڈ روڈ کے ڈھ جانے کی اصل وجہ  معلوم ۔۔۔۔

بلیوارڈ روڈ کے ڈھ جانے کی اصل وجہ معلوم ۔۔۔۔

مارچ 5, 2021
Tafseelat - تفصیلات

9th Year of Publication
Copyright © 2021 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں و کشمیر
  • بھارت
  • پاکستان
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

9th Year of Publication
Copyright © 2021 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In